پاکستان کا کوویڈ-19 کی سنگل ڈوز کین سائنو ویک کی ملک میں تیاری کا فیصلہ

ویکسین کی دوخوراکیں وائرس کی قسم ڈیلٹاسے تحفظ کے لیے موثرہیں، یورپی ایجنسی

Spread the love

ویکسین کی دوخوراکیں

ایمسٹر ڈیم (جے ٹی این آن لائن نیوز) یورپی میڈیسن ایجنسی نے قراردیا ہے کہ کووِڈ19کی ویکسین

کی دوخوراکیں کرونا وائرس کی تیزی سے پھیلنے والی نئی قسم ڈیلٹا سے تحفظ کے لیے موثرہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی طب ایجنسی کی ویکسین حکمتِ عملی کے سربراہ مارکو کیولیری نے

ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ کووِڈ19کی ویکسینوں کے دو انجیکشن لگوانے والے افراد کے سامنے

آنے والے ڈیٹا سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ یہ نئی قسم ڈیلٹا سے تحفظ مہیا کرتے ہیں۔نیدرلینڈز کے شہر

ایمسٹرڈیم میں قائم یورپی طب ایجنسی کے اس ابتدائی جائزہ سے قبل عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ

او)نے خبردارکیا ہے کہ یورپی ممالک میں کرونا وائرس کی ڈیلٹا شکل کے کیس تیزی سے پھیل

سکتے ہیں۔ڈیلٹا وائرس کی سب سے پہلے بھارت میں تشخیص ہوئی تھی اور وہاں سے یہ دوسرے

ممالک میں پھیل رہا ہے۔مارکو کیولیری نے نیوزکانفرنس میں کہا کہ ان کی ایجنسی تیزی سے پھیلنے

والے ڈیلٹاوائرس کے ضمن میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ ہے۔انھوں نے کہا کہ اس وقت بظاہر

یورپی یونین کی منظور کردہ چارویکسینیں یورپ میں کرونا وائرس کی ڈیلٹا سمیت پھیلنے والی تمام

شکلوں سے تحفظ مہیا کرتی ہیں اور ان میں سے کسی ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والے

ڈیلٹاوائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔یورپی یونین نے اب تک فائزراور بائیو این ٹیک ، ماڈرنا

،آسٹرازینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کی تیارکردہ ویکسینوں کے استعمال کی منظوری دی ہے اور

تنظیم کے رکن ممالک میں یہی چار ویکیسینیں لگائی جارہی ہیں جبکہ اس نے کاروباری مسابقت کے

پیش نظر روسی ساختہ اسپوتنک پنجم اورچین ساختہ سائنوفارم کی منظوری نہیں دی ہے۔

ویکسین کی دوخوراکیں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply