ویکسین منگوانا چاہتے ہیں

چین سے کورونا ویکسین منگوانا چاہتے ہیں لیکن وفاق رکاوٹ ہے، وزیراعلی سندھ

Spread the love

ویکسین منگوانا چاہتے ہیں

کراچی(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ

چین سے براہ راست کورونا ویکسین منگوانا چاہتے ہیں لیکن وفاق رکاوٹ ہے،

مشکل حالات میں ساتھ دینے پرچینی حکومت کے مشکورہیں، چین نے ہمیں

کوروناویکسین کی5لاکھ خوراکیں دیں، حیدرآبادودیگرشہروں میں کوروناویکسین

سینٹربنائے ہیں۔ کراچی میں طبی عملے کوویکسین لگاکرویکسی نیشن کے پہلے

مرحلے کاآغاز کردیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، بینظیر آباد میں سب سے زیادہ کیسز

ہیں،83 ہزار ویکیسن وفاق نے سندھ کے حوالے کی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ براہ

راست چین سے ویکسین منگوائیں لیکن ہمیں وفاق کی جانب سے رکاوٹیں ہیں،

وفاقی حکومت کی حکمت عملی سمجھ نہیں آرہی، ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر اسٹاف کی

1166 پر رجسٹریشن کا عمل مناسب نہیں ہے،62 سے63 ہزار خوراکیں کراچی

کیلئے دی گئی ہیں ، نہیں معلوم ویکسین کس طریقہ کار کے تحت تقسیم کی جارہی

ہے،دریں اثناء وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے

کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی، وفاق نہیں چاہتا صوبے خود

ویکسین منگوائیں۔وفاقی وزرا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے

کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے ویکسین درآمد کرنے کیلئے خط لکھا، وفاق نے

اجازت دینے سے انکار کیا، وفاقی حکومت نہیں چاہتی تھی کہ صوبہ سندھ کورونا

ویکسین خود منگوائے، وفاقی حکومت نے سندھ کے کورونا ویکسین بیرون ملک

سے منگوانے میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ ناصر حسین کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین

کے حوالے سے وفاقی وزرا آج بھی عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں، کرپشن

عمران خان اور ان کی حکومت کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے۔

کورونا ویکسین

ویکسین منگوانا چاہتے ہیں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply