ویڈیو وائرل ہونے پر سسر نے بہو بیٹے کو قتل کردیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بہو بیٹے کو قتل

بونیر(جے ٹی این آن لائن نیوز ) خیبرپختونخوا میں سسر نے غیرت کے نام پر

فائرنگ کرنے بیٹے اور بہو کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق

صوبہ خیبرپختونخوا کی وادی بونیر کے تھانہ ڈگرکیحدودنویکلیمیں فائرنگ کا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں نوبیاہتا جوڑے کو موت کی نیند سلادیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں قتل ہونے والے شخص کا باپ ملوث

ہے جس نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنے بیٹے اور بہو کو قتل کیا ہے۔

پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ قتل ہونے والے جوڑے کی ایک ماہ قبل ہی

شادی ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سسر طیش میں آیا اور معاملے کو غیرت کا

مسئلہ بناکر بیٹے اور بہو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری

ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات میں مزید سہولت ہوگی۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply