corona Special jtnonline2

وینزویلا میں خاتون خانہ کی غفلت سے پورا خاندان کرونا وائرس سے چل بسا

Spread the love

کراکس (جے ٹی این آن لائن کرونا سپیشل) وینزویلا میں خاتون خانہ

وینزویلا میں ایک خاتون میں کووڈ-19 کی تشخیص ہوئی، مگر اس نے اپنے

خاندان سے اسے پوشیدہ رکھا، جس کے نتیجے میں سب گھر والے اس بیماری کا

شکار ہو کر چل بسے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کے شہر تا چیرا سے

تعلق رکھنے والی 36 سالہ ویرونسا گارسیا فیونٹیزز دسمبر کے وسط میں بخار کا

شکار ہوئی تھیں۔ انہوں نے پی سی آر ٹیسٹ کروایا جس سے کووڈ-19 کی تشخیص

ہوئی اور انہوں نے گھر میں خود کو آئسولیٹ کر دیا۔ مگر اپنے شوہر اور بچوں

سے کووڈ کو چھپاتے ہوئے بس یہ کہا کہ ان کا فلو بگڑ گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے

مطابق ممکنہ طور پر خاتون نے اپنی بیماری کو خوف کی وجہ سے چھپایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کا اگلا وار مرغیاں،آدھی دنیا ہلاک ہو جانے کا بڑا دعویٰ

دسمبر کے اختتام پر ویرونسا گارسیا نے اسوقت اپنے 33 سالہ شوہر کو بتایا کہ وہ

کرونا وائرس کا شکار ہیں جب وہ ایک خاندانی تقریب میں شرکت کیلئے جارہا تھا۔

جنوری میں خاتون میں نمونیا کی علامت نمودار ہوئی، تاہم اسوقت ان کے شوہر

اور تینوں بچوں کا ٹیسٹ نیگیٹو رہا تھا۔ 2 ہفتے بعد خاتون کی حالت بگڑنے لگی

اور انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا، اسوقت باقی خاندان میں بھی کووڈ-19 کی

تشخیص ہوئی، تاہم علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔ کچھ دن بعد ان کے شوہر کو

سنگین علامات کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا اور ایک ہفتے بعد اس جوڑے کا

انتقال ہو گیا۔ ان کے تینوں بچوں کا انتقال بھی اس بیماری کے باعث جنوری کے

آخر میں ہوا۔

= قارئین =ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

مقامی طبی حکام نے اس معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ

بنیادی حفاظتی تدابیر جیسے فیس ماسک کا استعمال، ہاتھوں کو دھونا اور سماجی

دوری کے نفاذ کی ضرورت ہے۔ ماہرین نے بھی خبردار کیا کہ لوگوں کو زیادہ

احتیاط کرنی چاہیے تاکہ وہ اس طرح کے واقعات سے بچ سکیں۔

وینزویلا میں خاتون خانہ

Leave a Reply