وینا ملک، خلیل الرحمٰن قمر اور نوشین شاہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمنوا

وینا ملک، خلیل الرحمٰن قمر اور نوشین شاہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمنوا

Spread the love

لاہور،کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) وینا ملک خلیل الرحمٰن

اداکارہ وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے عورتوں پر ہونیوالے جنسی

ہراسگی کے واقعات کو ان کے لباس سے جوڑنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے

کہا ہے کہ عمران خان نے بالکل درست کہا ہے اور حقیقت یہی ہے۔ معروف

پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے کہا ہے کہ عمران خان نے صرف ایک

بیان دیا ہے کوئی قانون تو نہیں بنایا، اگر آپ ٹوفی کو ریپر کے بغیر رکھیں گے تو

اس پر مکھیاں امڈ آئیں گی، ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے کہا

ہے کہ پردہ کرنا ہمارے اسلام میں ہے اور اس میں ہی ہماری بہتری ہے۔

=-،-= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں

وینا ملک نے کہا کہ مجھے حیرت ہے! ان جاہلوں پر جو عمران خان کے اس بیان

پر تنقید کر رہے ہیں جو کہ بالکل درست ہے۔ وینا ملک نے کہا کہ ان سب کو اس

بات کو سمجھنے کے لیے شاید پہلے انگریزی سیکھنی چاہیے۔ اداکارہ نے کہا کہ

یہ ایک دنیاوی حقیقت ہے اور اس کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ

اگر عورت بہت کم کپڑے پہنے گی تو اس کا اثر مردوں پر پڑے گا۔

=-،-=ستر ڈھانپنے کا حکم عورت مرد دونوں کیلئے ہے، خلیل الرحمٰن

معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے وزیراعظم عمران خان کے

عورتوں پر ہونے والے جنسی ہراسگی کے واقعات کو ان کے لباس سے جوڑنے

کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے صرف ایک بیان دیا ہے

اگر آپ ان کی رائے کو نہیں ماننا چاہتے تو نہ مانیں، انہوں نے کوئی قانون تو نہیں

بنایا۔ خلیل الرحمن قمر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حالیہ سامنے آنے

والے جنسی جرائم میں اضافے پر کہا کہ اگر آپ ٹوفی کو ریپر کے بغیر رکھیں

زمین پر تو اس پر مکھیاں امڈ آئیں گی لیکن اگر آپ اسے ریپر میں ڈال کر رکھیں

گے تو مکھیاں نہیں آئیں گی۔ انہوں نے جنسی جرائم کے حوالے سے بات کرتے

ہوئے کہا کہ بہت ساری خواتین ہمارے ہاں مردوں کے ساتھ کام کرتی ہیں تو ایک

ریپسٹ کی وجہ سے باقی سب کو برا نہیں کہہ سکتیں۔ وہ خود ایک لیبرل آدمی

ہیں، ہم مرد پورے کپڑے پہن کر پھرتے ہیں تو ہمارے مردوں میں سے تو کبھی

کسی نے ایسا اعتراض نہیں کیا۔ ستر ڈھانپنے کا حکم ناصرف عورتوں کے لیے

بلکہ مردوں کے لیے بھی ہے۔

=-،-= پردہ کرنا اسلام میں حکم، عمران خان ہمارا فخر ہیں، نوشین شاہ

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے عمران خان کے عورتوں کے

مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان پر ان کی

حمایت کرتے ہوئے اپنی ایک انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ ” پردہ کرنا ہمارے

اسلام میں ہے اور اس میں ہی ہماری بہتری ہے۔” اداکارہ نے لکھا کہ ” اب پردہ

کرو یا نہ کرو وہ آپ کی مرضی ہے، میں یہ نہیں کہہ رہی کہ مردوں کو معافی

ہے، ہرگز نہیں حساب دونوں کو ہی دینا ہوگا۔” نوشین شاہ نے لکھا کہ لگتا ہے مجھ

سمیت بہت سارے لوگوں کو قرآن پڑھنے کی ضرورت ہے، میں یہاں کسی کو

عظیم یا بدتر ثابت نہیں کررہی کیونکہ یہ کام اللّٰہ تعالیٰ کا ہے۔ کم از کم ہمیں اللّٰہ کا

حکم ماننا چاہئے، نوشین شاہ نے یہ بھی لکھا کہ عمران خان ہمیں آپ پر فخر ہے۔

=-= قارئین، کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق کہنا تھا

کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔

وینا ملک خلیل الرحمٰن

Leave a Reply