javeria khan, babar azam and m,s,dhooni jtnonline 55

بابراعظم پرفارمنس، دھونی کھیل میں میچورٹی کیلئے مدد گار، جویریہ خان

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) ویمن کرکٹر جویریہ خان

قومی ویمن کرکٹر جویریہ خان نے بابراعظم اور ایم ایس دھونی کیساتھ پئیر بنا کر

کھیلنے کی خواہش ظاہر کر تے ہوئے کہا ہے کہ پرفارمنس بہتر بنانے میں بابر

اعظم سے بڑی مدد ملتی ہے،جبکہ ایم ایس دھونی کیساتھ کھیل کر میچورٹی بہت

جلد آتی ہے۔

——————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : سارہ ثانیہ مرزا کیساتھ ولیمز سسٹرز کیخلاف کھیلنے کی خواہاں
——————————————————————————-

تفصیلات کے مطابق 32 سالہ جویریہ خان پاکستان کی طرف سے 103 ون ڈے

اور 101 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیں، اسوقت انکا شُمار پاکستان کی سینئر ترین

کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، جویریہ خان نے بھی ڈریم پئیر مہم میں اپنا حصہ ڈالتے

ہوئے مین اور ویمن ڈریم پئیرز کے بارے میں بتا دیا۔

بابراعظم اور دھونی کیساتھ پئیر بنانے کی خواہش ہے

ایک انٹرویومیں ویمن کرکٹر جویریہ خان نے اپنی حالیہ پرفارمنس میں بابراعظم

کو کریڈٹ دیا اور کہا کہ وہ ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم سے رہنمائی لیتی

رہتی ہیں، وہ جو بتاتے ہیں میں اس پر عمل کرتی ہوں، پرفارمنس بہتر بنانے میں

مجھے بابراعظم سے بڑی مدد ملی ہے۔ ایم ایس دھونی کیساتھ بھی پئیر بنا کر

کھیلنا چاہوں گی، اُنکا کرکٹ مائنڈ ہے، ان میں کرکٹ کی بہت سمجھ بوجھ ہے، ان
کیساتھ کھیل کر میچورٹی بہت جلد آ جاتی ہے۔

میگ لیننگ کی تیکنیک شاندار، ایلیکس بلیک ویل ساتھ لیکر چلتی ہیں

جویریہ خان نے ویمن کرکٹرز میں آسٹریلیا کی کرکٹرز ایلیکس بلیک ویل اور میگ لیننگ کا نام لیا، اور کہا ایلیکس بلیک ویل ساتھ لے کر چلتی ہیں، آسٹریلوی کپتان میگ لیننگ کی تیکنیک بہت شاندار ہے۔ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر ملتوی ہونے سے مایوسی ہوئی، لیکن موجودہ حالات میں یہ اچھا فیصلہ ہے۔

کوویڈ 19 کے دور میں جان سے بڑھ کر کچھ نہیں،

نوول کرونا وائرس کوویڈ 19 کے دور میں جان سے بڑھ کر کچھ نہیں، جویریہ خان نے کہا کہ پروفیشنل کرکٹر کی حیثیت سے اس سے بڑھ کر میری کوئی اور خواہش نہیں ہو سکتی کہ کرکٹ جلد سے جلد شروع ہو، لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم سب احتیاطی تدابیر اختیار کریں، حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو کرونا وائرس سے جلد چھٹکارا پانا مشکل ہو جائے گا۔

کرونا وباء میں خود کو فٹ رکھنے کیلئے کئی جتن کررہی ہوں

اگرچہ ہم ان دنوں گھروں میں ہیں لیکن اس کے باوجود فٹنس کو برقرار رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، تاکہ جب کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوں تو کھلاڑی مکمل فٹ ہوں، میں بھی فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہوں، خود کو متحرک رکھنے کی کوشش کرتی ہوں، اس کیلئے میں پرانے میچز کی ویڈیوز دیکھتی ہوں، اپنی بیٹنگ کی ویڈیوز دیکھتی ہوں، اور سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

جویریہ خان نے بتایا کہ وہ سکول اور کالج کے زمانے میں ڈرائنگ اور پینٹنگ کرتی تھیں، ڈرائنگ میں اتنی مہارت نہیں رہی، تاہم اب پینٹنگ دوبارہ شروع کر دی ہے اور پینٹنگ کرکے وقت گزارنے کی کوشش کرتی ہوں۔

ویمن کرکٹر جویریہ خان

Leave a Reply