دورہ ویسٹ انڈیز، ویمنز ٹیموں کا اعلان، جویریہ خان، رامین شمیم کپتان مقرر

دورہ ویسٹ انڈیز، ویمنز ٹیموں کا اعلان، جویریہ خان، رامین شمیم کپتان مقرر

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) ویمنز ٹیموں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) ویمنز سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز میں

شامل وائیٹ بال سیریز کیلئے قومی خواتین اور اے کرکٹ ٹیموں کیلئے 26 پلئیرز

کا اعلان کردیا ہے۔ 208 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے

والی جویریہ خان کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان

مقرر کیا گیا ہے۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم

کی علیحدہ علیحدہ کپتان نامزد کی گئی ہیں۔ ون ڈے سیریز میں قومی خواتین اے

کرکٹ ٹیم کی قیادت رامین شمیم کریں گی۔ وہ 2 ون ڈے اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل

میچز میں ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں سدرہ امین قومی

خواتین اے کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔ وہ 98 انٹرنیشنل میچز کا تجربہ رکھتی

ہیں۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

سکواڈ میں جویریہ خان کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم، رامین شمیم ون ڈے کپتان

قومی خواتین اےکرکٹ ٹیم، سدرہ نواز ٹی 20 کپتان قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم،

عالیہ ریاض، ایمن انور، انعم امین، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء،

ارم جاوید، جویریہ رؤف، کائنات امتیاز، کائنات حفیظ، ماہم طارق، منیبہ علی

صدیقی ( وکٹ کیپر )، ناہیدہ خان، نجیہ علوی ( وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ

پرویز، ندا ڈار، عمیمہ سہیل ، صباء نذیر، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور سیدہ عروب

شاہ شامل ہیں۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ کیریبئن میں3 ٹی ٹونٹی اور 5 ون

ڈے انٹرنیشنل میچزشامل ہیں۔ اس دوران دونوں ممالک کی خواتین اے کرکٹ ٹیموں

کے مابین 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچزپر مشتمل کی سیریز کھیلی جائے گی۔ یہ

تمام 26 کرکٹرز ان تمام 14 میچز کے لیے دستیاب ہوں گی۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

چیئرپرسن نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی عروج ممتاز نے کہا ہے کہ قومی خواتین

کرکٹ ٹیم اور قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کا اکٹھے کسی دورے پر روانہ ہونا

پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ دورہ ویسٹ انڈیز دراصل قومی خواتین

کرکٹ کے پول میں شامل کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین

موقع ہے جس کی بدولت وہ سیزن 21-2022 میں اپنی جگہ مزید بہتر کرسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ 26 خواتین کرکٹرز بہترین کارکردگی کی بدولت گزشتہ 9 ماہ

سے ہمارے ہائی پرفارمنس کیمپس کا حصہ ہیں، جہاں انہوں نے اپنی خامیوں پر

قابو پانے کے لیے ہیڈ کوچ قومی خواتین کرکٹ ٹیم ڈیوڈ ہیمپ کی زیرنگرانی سخت

محنت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دورے میں شامل قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم

کے میچز نوجوان کھلاڑیوں کو عمدہ کارکردگی کی ترغیب دیں گے ان میچز میں

بہتر پرفارمنس انہیں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا حصہ بنا سکتی ہے۔

=-.-= زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، عروج ممتاز

عروج ممتاز نے کہا کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری دوطرفہ سیریز

میں مقابلہ جاتی کرکٹ کھیلی تھی، خصوصاََ ٹی ٹونٹی سیریز میں دونوں ٹیموں کے

مابین سنسنی خیز مقابلہ ہوا تھا، اس سیریز کے بعد پاکستان نے ون ڈے سیریز میں

ویسٹ انڈیز کو شکست بھی دی تھی۔ عروج ممتاز پرامید ہیں کہ پاکستان کا دورہ

ویسٹ انڈیز میں شائقین کرکٹ کو زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ دورے

میں شامل 26 کھلاڑیوں سمیت قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ لاہور پہنچ

گئی ہیں۔ سکواڈ میں شامل تمام ارکان کل 23 جون بروز بدھ کو لاہور سے انٹیگا

روانہ ہوں گے۔ لاہور پہنچنے پر ان تمام افراد کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی،

سکواڈ میں شامل جس رکن کا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے گا صرف اسے ہی سکواڈ

کے ہمراہ ویسٹ انڈیز روانگی کی اجازت ہو گی۔ ویسٹ انڈیز پہنچنے پر تمام

سکواڈ ارکان کی پانچ روز میں 2 مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ اس

دوران یہ تمام ارکان روم آئسولیشن میں رہیں گے۔

ویمنز ٹیموں کا اعلان

Leave a Reply