ویلینشیاء ٹاؤن کے انتخابات آج،5 گروپ آمنے سامنے کانٹے کا مقابلہ متوقع

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن)ویلینشیاء ٹاؤن کے انتخابات آج ہو رہے ہیں ،اتحاد

گروپ،آزاد ویلینشیاء گروپ، ہمارا ویلینشیاء گروپ ، فرقان ویلینشیاء گروپ،ہیومن

رائٹس گروپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع، پولنگ صبح8 بجے سے

شام4بجے تک کمیونٹی سنٹر کھجور والے چوک نزد جامع مسجد ہو گی،4ہزار

ووٹر ووٹ کاسٹ کریں گے، آئندہ3سال کے لیے ہونے والے انتخابی معرکے میں

اتحاد گروپ کی طرف سے صدر کے امیدوار محمد اشرف ہیں،سیکرٹری کے

لیے شیخ عامر میدان میں ہیں،آزاد ویلینشیاء گروپ کی طرف سے عمران گورایہ

صدارتی امیدوار ہیں،ہمارا ویلینشیاء گروپ کی طرف سے خواجہ عاصم صدر اور

چودھری اعجاز سیکرٹری کے امیدوار ہیں،فرقان ویلینشیاء گروپ کی طرف سے

خواجہ فرقان اپنے گروپ کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں،ہیومن رائٹس کی طرف

سے رانان عبد الستار صدر اور کاشف سیکرٹری کے امیدوار ہیں،ویلینشیاء ٹاؤن

کے انتخابی معرکہ میں اتحاد گروپ کو انتخابی نشان چاند الاٹ ہوا ہے ،آزاد

ویلینشیاء گروپ کو مشعل ،ہمارا ویلینشیاء گروپ کو سیب،فرقان ویلینشیاء گروپ

کو بلب ،ہیومن رائٹس گروپ کو چھتری کا انتخابی نشان الاٹ ہوا ہے،ہمارا

ویلینشیاء گروپ گزشتہ3سال سے اقتدار میں تھا، موجودہ الیکشن سے پہلے ہمارا

ویلینشیاء گروپ دھڑے بندی کا شکار ہو گیا ہے،ہمارا ویلینشیاء گروپ کے روح

رواں خواجہ فرقان نے ہمارا ویلینشیاء گروپ سے علیحدہ ہو کر فرقان ویلینشیاء

گروپ بنا لیا ہے،آج ہونے والے انتخابات میں ایحاد گروپ اور ہمارا ویلینشیاء

گروپ کے درمیان زور دار مقابلہ متوقع ہو گا،ویلینشیاء ٹاؤن میں انتخابات کے

حوالے سے خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے ہر طرف بینر،فلیکس،ہولڈنگ

لگائے گئے ہیں،آج ہی پانچوں گروپوں نے پولنگ کیمپ قائم کر دئیے ہیں جہاں

صبح کا ناشتہ دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے ، گھروں سے ووٹر ز کو

لانے کے لیے گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply