India Women's World T20 Cricket Australia West Indies 0

ویسٹ انڈین ویمن ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی

Spread the love

ویسٹ انڈین ویمن ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی مہمان پلیئرز کی آمد26 جنوری کو طے ہے نیشنل سٹیڈیم میں تعمیراتی کام کے سبب تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز ساؤتھ اینڈکلب پرہوں گے ون ڈے سیریز دبئی میں شیڈول ہے۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم 26 جنوری کوکراچی پہنچے گی،نیشنل سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کے سبب تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز ساؤتھ اینڈکلب پرکھیلے جائیں گے، ون ڈے سیریزدبئی کی آئی سی سی اکیڈمی پر شیڈول ہے، مختصر طرزکا پہلا مقابلہ 31 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، یکم فروری کو دوسرا اور 3 فروری کو تیسرا میچ شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں اسی شب دبئی روانہ ہوجائیں گی، جہاں پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 7 فروری کو ہوگا،9 تاریخ کو دوسرا اور 11 فروری کو آخری میچ ہونا ہے۔اگلے دن مہمان ٹیم وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔ ویمنز سیریزکیلیے قومی تربیتی کیمپ 16جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، 24 پلیئرز کو کیمپ میں طلب کیا جائے گا، غیرملکی کوچ مارک کولزکیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کریں گے، نیشنل سٹیڈیم میں قائم حنیف محمد ہائی پر فارمنس اکیڈمی کے ڈائریکٹر وسابق ٹیسٹ کپتان وسیم باری نے بتایاکہ کیمپ میں شریک ویمن کرکٹرز اکیڈمی میں قیام کریں گی جس کے لیے بھرپورانتظامات کیے گئے ہیں،

Leave a Reply