0

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم 15سال بعد پاکستان میں،آج پہلا میچ

Spread the love

ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم 15سال بعد 3ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گی۔ کراچی ایئرپورٹ پر پی سی بی ویمن ونگ کے آفیشلز نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا، اس موقع پر ایئرپورٹ کے اطراف سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔مہمان ٹیم نے بدھ کو کراچی میں بھرپور ٹریننگ کی اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج جمعرات کو کھیلا جائے گا۔پاکستان روانگی سے قبل دبئی ایئرپورٹ پر کیریبئن ٹیم کی کپتان میریسا کا کہنا تھا پاکستان میں ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا حصہ بننے پرخوشی ہے۔ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہماری ٹیم نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کیا، کسی ٹیم کو تو ابتدا کرنی تھی اور ہماری ٹیم نے یہ قدم اٹھایا۔پاکستان کی خواتین کی ٹیم مضبوط ہے اور ہم انہیں آسان حریف نہیں سمجھیں گے۔15سال بعد پاکستان آمد پر بہت خوش ہوں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز جمعرات، جمعہ اور اتوار کوساوتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔

Leave a Reply