ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو پہل ٹی ٹوئنٹی میچ میں 8وکٹوں سے شکست دے دی.

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو پہل ٹی ٹوئنٹی میچ میں 8وکٹوں سے شکست دے کر3میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز نے 130رنز کا ہدف محض10.5اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شاہی ہوپ نے 23گیندوں پر 55اور کیموپاؤل نے 14گیندوں پر 28رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی،ویسٹ انڈیز کے شیلڈن کوٹرل کو میچ میں 4وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ دیا گیا، دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ پیر کو سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش نے پہل بیٹنگ کرتے ہوئے 19اوورز میں 129رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن 61رنز بنا کر کامیاب ترین بلے باز رہے جبکہ عارف الحق 17،محمد اﷲ 12،تمیم اقبال 5، لٹن داس 6،سمویاسرکار5،مشفیق الرحیم 5رنز بنا سکے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیلڈن کوٹرل نے 4،کیموپاؤل نے 2تھومس،بریتھویٹ اور فیبین الین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 130رنز کا ہدف محض10.5اوورز میں پورا کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شاہی ہوپ نے 23گیندوں پر 55اور کیموپاؤل نے 14گیندوں پر 28رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ جبکہ ریوائس 18 اور نیکولس پورن23رنز بنائے،ویسٹ انڈیز کے شیلڈن کوٹرل کو میچ میں 4وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ دیا گیا۔، دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •