ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغازآج سے ہوگا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

نیویارک (جے ٹی این آن لائن نیوز)ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا

باضابطہ آغاز (آج) ہفتہ سے نیو یارک سے شروع ہوگا،باقاعدہ مقابلے 22اگست

سے شروع ہوکر سات روز جاری رہنے کے بعد 28 اگست کو اختتام پذیر ہو جائیں

گے۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مرد کھلاڑی

ٹائٹل کے حصول کیلئے میدان میں اترینگے ،ٹورنامنٹ میں مختلف کیٹیگریز کے

مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز اسی طرح ویمنز سنگلز اور

ویمنز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ یو ایس ٹی اے کے بیلی جین کنگ

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

نیشنل ٹینس سینٹر نیو یارک میں کھیلا جائے گا۔ گزشتہ سال ٹورنمنٹ میں مردوں

کے سنگلز مقابلوں میں روس کے کھلاڑی ڈینیئل مدویدوف نے ٹائٹل اپنے نام کیا

تھا جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں کروشیا کے آئیوان ڈوڈگ اور انکے سلوواکین

جوڑی دار فلپ پولاسک نے ٹائٹل جیتا تھا۔ اسی طرح ویمنز سنگلز ٹائٹل امریکی

ٹینس کھلاری میڈیسن کیز نے جیتا تھا جبکہ ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جمہوریہ چیک کی

لوئس ہراڈیکا اور انکی سلوانین جوڑی دار اینڈریجا کلپک نے اپنے نام کیا تھا۔

ویمنز سنگلز ٹائٹل امریکی

ٹینس کھلاری میڈیسن کیز نے جیتا تھا جبکہ ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جمہوریہ چیک کی

لوئس ہراڈیکا اور انکی سلوانین جوڑی دار اینڈریجا کلپک نے اپنے نام کیا تھا۔

اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply