ویزہ آن آرائیول کا ٹرائل شروع،وزیراعظم باضابطہ افتتاح 14مارچ کو کرینگے

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان نے غیر ملکیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی

کرتے ہوئے متعدد ممالک کیلئے ویزہ آن آرائیول کا ٹرائل شر و ع کردیا ۔ذرائع

کے مطابق ملک میں سیاحت کو فروغ دینے، سرمایہ کاری میں اضافے، پاکستان

کا مثبت تشخص دنیا بھر میں پرو ا ن چڑھا نے کیلئے غیر ملکیوں کیلئے حکومت

نے ویزا پالیسی میں بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ویزہ آن آرائیول کا ٹرائل شروع کردیا

جبکہ وزیراعظم 14 ما ر چ کو باضابطہ طور پر نئی ویزہ پالیسی کا افتتاح کریں

گے۔نئی ویزہ پالیسی کے تحت 50ممالک کو ویزہ آن آرائیول کی سہولت ملے گی

جس میں خلیج تعاون کونسل کے تمام ممالک کو 30 دن کا آن آرائیول ویزا دیا

جائے گا، برطانیہ ، ترکی، چین ، ملائیشیا کے شہریوں کو بھی یہ سہولت حاصل

ہوگی، ویزہ آن آرائیول کی پالیسی میں پاکستان کیساتھ دوستی،خطے میں توازن

اورسلامتی کے امورکو مدنظر رکھاجائے گا۔

Leave a Reply