ویرات کوہلی نے لاہور قلندرز کے بولرز سلمان ارشاد اور حارث رئوف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

Spread the love

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا میں پریکٹس سیشن کے دوران لاہور قلندرز کے فاسٹ بولرز سلمان ارشاد اور حارث رئوف کا سامنا کر نے کے بعد تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے سڈنی میں موجود ہے جہاں پی ایس ایل میں شامل ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی بھی پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے سلسلے میں کھیل رہے تنے ۔ بھارتی ٹیم کے نیٹ پریکٹس سیشن کے دوران لاہور قلندرز کے سلمان ارشاد اور حارث رؤف نے ویرات کوہلی کو چند گیندیں کرائیں۔دونوں بولروں نے ویرات کوہلی کو نیٹ پریکٹس کے دوران گیندیں کراتے ہوئے اپنی مہارت سے متاثر کیا جس پر وہ ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے سلمان ارشاد اور حارث رؤف کی بولنگ کو سراہا اور تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔

Leave a Reply