بابراعظم ویرات کوہلی کی حکمرانی کیلیے بڑا خطرہ بن گئے

ویرات کوہلی سے موازنہ کیے جانے پر فخر محسوس کرتا ہوں: بابراعظم

Spread the love

ویرات کوہلی سے موازنہ

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ون ڈے کرکٹ کے عالمی نمبر ایک

بیٹسمین بابراعظم نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں، ہر جگہ

اور بڑے میچز میں پرفارمنس دی ہے۔ ویرات کوہلی سے اپنا موازنہ کیے جانے پر پاکستانی کپتان

بابراعظم نے بتایا کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں، انھوں نے ہر جگہ

اور بڑے میچز میں پرفارمنس دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب لوگ ہمارا موازنہ کرتے ہیں تو اس پر

میں دباؤ محسوس نہیں کرتا، بلکہ مجھے فخر ہوتا ہے کہ وہ لوگ میرا موازنہ اتنے بڑے کھلاڑی کے

ساتھ کر رہے ہیں۔ بابراعظم نے کہا کہ ذاتی طور پر کہوں تو ہمارا ا?پس میں کوئی موازنہ نہیں ہے

لیکن لوگ یہ موازنہ کرتے ہیں اور مجھے خوشی ہوتی ہے۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ میرا مقصد ہے

کہ میں اسی طرح اپنی کارکردگی دکھاؤں جس طرح ویرات دکھاتے ہیں، اور پاکستان کو میچز جتواؤں

تاکہ پاکستان فخر کرے۔نوجوان سپر سٹار نے کہا کہ دیکھیے، ہم دونوں علیحدہ علیحدہ کھلاڑی ہیں،

میرا اپنا کھیلنے کا انداز ہے اور ویرات کوہلی کا اپنا کھیلنے کا انداز ہے، لہٰذا میں اپنی بہترین

صلاحیتوں کے ساتھ کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔خیال رہے کہ دنیائے کرکٹ میں بیٹنگ

کے شعبے میں ویرات کوہلی، کین ولیمسن، سٹیو سمتھ اور جو روٹ کو صف اوّل کے بہترین

بیٹسمینوں میں شمار کیا جاتا تھا، جبکہ انھیں ’فیب 4‘ (عمدہ 4 کھلاڑی) کہا جاتا تھا۔ اس دوران

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گزشتہ چند سالوں میں کرکٹ کے ہر فارمیٹ میں اپنی عمدہ

اور تسلسل کے ساتھ پرفارمنس سے دنیا کو یہ باور کروایا کہ وہ بھی فیب 4 کی طرح کے ہی بہترین

کھلاڑی ہیں اور اب ان کی شمولیت کے بعد یہ اب ’فیب 5‘ ہوگیا ہے۔

ویرات کوہلی سے موازنہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply