84

وکلاء کی چھٹے روز بھی ہڑتال، پولیس وین جلانیوالے وکیل کی شناخت ہوگئی

Spread the love

لاہور(کورٹ رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ارشد حسین بھٹہ نے سانحہ پی آئی سی واقعہ

میں گرفتار 17 وکلا کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت آج 19دسمبر تک ملتوی کردی ،گزشتہ

روز شناخت پریڈ مکمل نہ ہونے کی صورت میں مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا جس

کے بعد عدالت نے ملزمان کی شناخت پریڈ کے حوالے سے آئندہ سماعت پرتفصیلات طلب کر لی

ہیں،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزمان وکلاء کی جانب سے سپریم کورٹ بار کے نائب سدر

چودھری غلام مرتضیٰ اور سینئر وکیل مقصود بٹرنے پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ شناخت پریڈ

کیلئے تعینات جوڈیشل مجسٹریٹ مطیع الرحمن کا تبادلہ ہو چکا ہے،عدالت ریکارڈ دیکھ کر ضمانت پر

فیصلہ سنائے ،عدالتی وقت ختم ہونے پر اگر شناخت پریڈ کرنے والے جج نے ڈیوٹی دینے سے انکار

کر دیا تو سماعت میں مزید تاخیر ہو گی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل حافظ اصغر علی ، عبدالرئوف وٹو

اور وقار عابد بھٹی نے عدالت میں دلائل دیئے،عدالت میں جوڈیشل ہونے والے 17 وکلا نے ضمانت

کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں،پولیس نے وکلاء کے خلاف مقدمہ نمبر 670/19 , 671/19 درج

کررکھے ہیں،ملزمان وکلاء جن کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں ان میں طیب

رسول، علی رضا ،عمر غفور ،وقاص علی ،فہد سلطان ،محمد شہباز ،شہروز ،رانا محمد اسلم ،اسد

سلمان، قمر شاہد ،شاہد جاوید ،رجب شریف ،محمد شہزاد الحق ،ملک طاہر محمود ، محمد عثمان ،بدر

جمال اوربشیر حیدر شامل ہیں۔یادرہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وکلا ء کی ضمانت کی

درخواستوں پر فیصلہ ایک روز قبل محفوظ کیا تھا جو گزشتہ روز بھی نہیں سنایا جاسکا ۔دوسری

جانبپی آئی سی واقعہ پر گرفتاریوں اور ہراساں کرنے پر وکلاء نے چھٹے روز بھی ہڑتال کی ،وکلا

کی ہڑتال کے باعث عدالتی کام مکمل طور رکا ہوا ہے ،سائلین بھی عدالتوں سے کیسوں میں تاریخیں

لے لے کر پریشان ہو گئے ہیں،مسلسل وکلاء کی جانب سے ہڑتال کی وجہ سے اب تک ہزاروں

مقدمات التوا ء کا شکار ہوئے ہیں،بخشی خانے اور عدالتوں کے برآمدے بھی ویران پڑے ہوئے

ہیں،عدالتوں میں آنے والے سائلین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وکلاء اور ڈاکٹروں کا معاملہ

جلد از جلد حل کروایا جائے۔علاوہ ازیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے کے دوران

پولیس کی گاڑی کو آگ لگانے والے وکیل کی شناخت ہوگئی،سرکاری گاڑی جلانے والے وکیل کی

شناخت عاطف بھٹی کے نام سے ہوئی ہے۔

Leave a Reply