ووہان میں گریجوایشن تقریب

ووہان میں ماسک اورسماجی فاصلے کے بغیربڑی گریجوایشن تقریب

Spread the love

ووہان میں گریجوایشن تقریب

بیجنگ(جے ٹی این آن لائن نیوز) چین کے شہرووہان میں ایک جامعہ میں قریبا گیارہ ہزار طلبہ کی

اجتماعی گریجوایشن تقریب منعقد کی گئی ہے اور اس تقریب کی ایک خاص بات یہ تھی کہ اس تقریب

کے تمام شرکا نے کووِڈ19سے محفوظ رہنے کے لیے چہروں پر ماسک نہیں پہنے تھے اور وہ کھلے

چہروں کے ساتھ تقریب میں ایک دوسرے کے قریب بیٹھے ہوئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہان

کی سنٹرل چائنا نارمل یونیورسٹی میں منعقدہ گریجوایشن تقریب کے شرکا نے نیوی گائون پہن رکھے

تھے۔وہ ساتھ ساتھ قطاروں میں بیٹھے ہوئے تھے۔انھوں نے کوئی سماجی فاصلہ اختیار کیاتھا اور نہ

چہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ووہان میں دسمبر 2019 میں سب سے پہلے

کروناوائرس پھیلا تھا اور پھر اس وبا نے چند ایک ماہ میں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

چینی حکومت نے اس مہلک وائرس کوپھیلنے سے روکنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے تھے

اورووہان میں کئی ہفتے تک سخت لاک ڈائون نافذ کیے رکھا تھا۔چینی حکومت کے ان سخت اقدامات

کا نتیجہ ہے کہ آج یہ شہر کووِڈ19کی وبا سے محفوظ ہوچکا ہے اور اس کے مکین کسی قسم کی

پابندیوں سے آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

ووہان میں گریجوایشن تقریب

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply