Wohan city of Hubei Province-China 94

چین کا کرونا سے متاثرہ شہر ووہان میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

Spread the love

بیجنگ (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) ووہان لاک ڈاؤن ختم

کرونا وائرس سے متاثر ہونیوالے چین کے شہر ووہان میں آٹھ اپریل کو لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : چینی صوبہ یوننان میں ہنٹا وائرس کی وباء، 1ہلاک، 32 متاثر

تفصیلات کے مطابق چینی حکام نے بتایا پانچ روز سے صوبے کے دارالحکومت ووہان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، جبکہ صوبہ ہوبے سے صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔ ووہان میں لگے کارمینوفیکچرنگ پلانٹ کو بھی کام کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم ملازمین نے ایک دوسرے سے 2 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھ رہے ہیں۔ کارپلانٹ کو2 ماہ کے سخت ترین لاک ڈاون کے بعد کام کی اجازت ملی ہے۔

وباء کنٹرول کے بعد طبی عملہ کے 21 ہزار کارکن ہوبے سے روانہ

وسطی چین کے صوبہ ہوبے میں وبائی کرونا وائرس پھوٹنے کے بعد چین بھر سے آنیوالے 21 ہزار 46 امدادی طبی اہلکار صوبہ سے روانہ ہو گئے ہیں، مقامی حکام کے مطابق وائرس سے سابقہ سب سے زیادہ متاثر شہر ووہان میں اب بھی 139 طبی ٹیموں کے 16 ہزار 558 طبی اہلکار موجود ہیں، جو وائرس سے لڑ رہے ہیں۔41 طبی امدادی ٹیموں کا دستہ 14 عارضی اور 7 نامزد ہسپتالوں میں کام کے بعد 17 مارچ کو شہرسے روانہ ہوا۔ وہ میڈیکل ٹیمیں جنہوں نے صوبہ سے روانگی کیلئے ہائی سپیڈ ٹرینوں کا انتخاب کیا انہیں چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے ذریعے مفت سفر اور کھانے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

روانگی کے وقت طلبی اہلکار آبدیدہ، مقامی لوگ جذبہ شکریہ سے لبریز

ایس ایف ایکسپریس سمیت کوریئر کمپنیوں نے طبی عملے کیلئے ترسیل کی مفت خدمات فراہم کیں۔ 23 مارچ تک ایس ایف ایکسپریس نے 929.4 ٹن سامان پہنچایا تھا اور طبی عملے کے ترسیل کی مد میں تقریبا 66 لاکھ 90 ہزار یوآن (تقریبا 9 لاکھ 46 ہزار امریکی ڈالر) معاف کر دیئے تھے۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ایک عہدیدار جیا یا ہوئی نے کہا کہ بہت سارے طبی اہلکار اس وقت آبدیدہ ہو گئے جب مقامی رہائشیوں نے انہیں دیکھا تو بے ساختہ انکا شکریہ ادا کرنے لگے۔

مارچ کے آخر تک طبی امدادی ٹیموں کی روانگی عروج پر آ جائیگی، حکام

جیا نے مزید کہا کہ یہ توقع کی جا رہی ہے کہ مارچ کے آخر تک طبی امدادی ٹیموں کی روانگی عروج پر آجائیگی۔ یاد رہے کرونا وائرس چین کے صوبے ووہان سے پھیلنا شروع ہوا تھا اور اس وائرس کے سبب اب تک دنیا بھر میں 20 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جبکہ چار لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ چین میں کرونا وائرس سے 3281 افراد ہلاک ہوئے اور81281 متاثر ہیں۔

ووہان لاک ڈاؤن ختم

Leave a Reply