Vote rigstration

ووٹرزرجسٹریشن کا عمل تیز، تعداد ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کی

رجسٹریشن کے عمل تیز ہوگیا ، پاکستانی ووٹرز کی تعداد ملکی تاریخ کی ریکارڈ

سطح پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10کروڑ

77 لاکھ سے تجاوز کرگئی، عام انتخابات 2018 کے بعد سے 17 لاکھ سے زائد

نئے ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ چھ برسوں میں الیکشن کمیشن

نے 2 کروڑ15 لاکھ 69 ہزار نئے ووٹرز کا اندراج کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی

ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 77 لاکھ 59 ہزار 83 تک پہنچ چکی ہے۔ ذرائع کے

مطابق مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان فرق تاحال موجود ہے ،مرد ووٹرز کی

تعداد 6 کروڑ 3 لاکھ تک پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق خواتین ووٹرز کی تعداد 4

کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply