انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ (آج) کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ون ڈے کرکٹ سیریز

سائوتمپٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے

درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) ہفتہ

کو روز بائول، سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں

1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے سیریز کے ابتدائی میچ میں آئرلینڈ کو 6

وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ ڈے اینڈ

نائٹ ہوگا۔ انگلینڈ ٹیم کی قیادت مڈل سیکس کے آئن مورگن کرینگے جبکہ آئرش ٹیم

اینڈریو بلبیرنی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ انگلینڈ ٹیم کو مایہ ناز آل

رائونڈر بین سٹوکس، جو روٹ، جوس بٹلر، کرس ووکس اور جوفرا آرچر کی

خدمات حاصل نہیں ہیں۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا ہے کہ آئرش ٹیم

کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ

فکسنگ کیس، سزا کیخلاف اپیل پر عمر اکمل کو بڑا ریلیف، قومی کرکٹر پھر بھی ناخوش

کن برتری حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور فارم

میں ہے اور مہمان ٹیم کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لئے میدان میں اترنے

کو بے تاب ہے۔ آئرلینڈ ٹیم کے قائد اینڈیو بلبیرنی نے کہا ہے کہ شکست کے

باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا انکی ٹیم میزبان ٹیم کو

دوسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کے لئے

پرعزم ہے، اور توقع کی جارہی ہے کہ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کانٹے

دار ہوگا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ آج ہفتہ کو

کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تینوں

ون ڈے میچ روز بائول، سائوتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے

درمیان تین میچوں کی سیریز آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

ون ڈے کرکٹ سیریز

Leave a Reply