ون ڈے میں شکست

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کردیا

Spread the love

ون ڈے میں شکست

ولنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) ڈیون کانوے اور ڈیرل مچل کی شاندار سنچریوں کی بدولت نیوزی

لینڈ نے بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں 164رنز سے شکست دیکر تین میچز

کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا، ڈیون کانوے 126اور ڈیرل مچل نے ناقابل شکست 100 رنز کی

اننگز کھیلی ،بنگلہ دیشی ٹیم مکمل طور پر ناکام رہی ، کیوی بائولرز کے سامنے کوئی بھی جم کر نہ

کھیل سکا ، آٹھ کھلاڑی ڈبل ڈیجٹ بھی عبور نہ کر سکے، جیمز نیشام نے پانچ اور میٹ ہنری نے

4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، ڈیون کانوے میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

جمعہ کو بیسن ریزرو ، ویلنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، نیوزی

لینڈ ٹیم نے ڈیون کانوے اور ڈیرل مچل کی شاندار سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6وکٹوں

کے نقصان پر 318رنز بناکر مہمان ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 319رنز کا ہدف دیا، ڈیون کانوے

126اور ڈیرل مچل نے ناقابل شکست 100 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ بنگلہ دیشی بائولر روبل

حسین نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نیوزی لینڈ کی مضبوط بائولنگ لائن

کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 42.4 اوورز میں 154رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔

محموداللہ نے 76رنز بنائے ، ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کیوی بائولرز کا ڈٹ کر سامنا کرنے

میں ناکام رہا ،بنگال ٹائیگرز کے آٹھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے،یوں نیوزی لینڈ نے

میچ میں بنگلہ دیش کو بڑے مارجن 164رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز کلین سوئپ

کرلی،جیمز نیشام نے پانچ اور میٹ ہنری نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، ڈیون کانوے شاندار بیٹنگ کی

بدولت میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ون ڈے میں شکست

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply