ون ڈے سیریزکا فاتح کون؟ شاہین یا پروٹںز، فیصلہ آج، بارش بھی متوقع

ون ڈے سیریزکا فاتح کون؟ شاہین یا پروٹںز، فیصلہ آج، بارش بھی متوقع

Spread the love

سنچورین(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) ون ڈے سیریزفاتح

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا، آخری اور فیصلہ

کن میچ آج بروز بدھ سات اپریل2021ء کو سنچورین میں کھیلا جائیگا، پاکستان

اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز 1-1سے برابر ہے۔ شیڈول کے مطابق

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں

کھیلا جائے گا۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ذرائع کے مطابق تیسرے میچ میں شاداب خان اور آصف علی کی جگہ لیگ سپنر

عثمان قادر اور محمد نواز کو کھلائے جانے کاامکان ہے۔ دوسری جانب سینچورین

میں بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کو بار ش کی پیشن

گوئی کی ذرائع کے مطابق الیون کا فیصلہ پچ اور موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے

کیا جائیگا۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پاکستان نے دو اپریل کو کپتان بابراعظم کی شاندار سنچری اور امام الحق کی

نصف سنچری کی بدولت ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی

جانب سے دئیے گئے 274 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے

میزبان ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل

کرلی تھی تاہم چار اپریل کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں فخر زمان کی 193 رنز

کی شاندار کار کر دگی کے باوجود جنوبی افریقہ نے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو

شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر لی تھی۔

=–= جنوبی افریقہ پاکستان ٹی 20 سیریز کا آغاز 10 اپریل کو ہو گا

شیڈول کے مطابق 10 اپریل کو پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز سٹیڈیم

جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا، 12 اپریل کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ،

وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ، 14 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ،

سپرسپورٹس پارک، پریٹوریا اور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ،

سپرسپورٹس پارک، پریٹوریا میں کھیلا جائیگا۔

ون ڈے سیریزفاتح

Leave a Reply