ونڈے میچز، کرس گیل نے مزید 3 اعزاز اپنے نام کرلئے

Spread the love

لندن (جے ٹی این آن لائن) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے تین مزید اعزاز
اپنے نام کرلیے۔

انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں وہ بولرزکے اعصاب پر سوار ہوچکے ہیں۔چوتھے
ون ڈے میچ میں انہوں نے ایک روزہ میچز میں 10 ہزار رنزبنانے،انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 چھکے
مکمل کرنے کا کارنامہ انجام دیا.

وہ برائن لارا کے بعد 10 ہزار رنز بنانے والے دوسرے ویسٹ انڈین بلے باز بن گئے ہیں، گیل نے
انگلینڈ کے خلاف میچ میں 97 گیندوں پر 162 رنز کی اننگز میں 11 چوکے اور 14 چھکے لگائے۔

Leave a Reply