0

ونڈے سیریز کس کی؟ فیصلہ آج

Spread the love

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچواں اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے سیریز 2-2سے برابر ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہو گا ۔پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے5وکٹ سے فتح سمیٹی، ڈربن میں فلاپ بیٹنگ شو کے بعد پروٹیز نے بھی اسی مارجن سے کامیابی کے ساتھ بدلہ چکا دیا، ہدف کم ہونے کے باوجود پاکستان نے 80پر نصف بیٹنگ لائن کو پویلین بھیج دیا تھا لیکن خوش قسمتی سے اینڈل فیلکوایو کئی بار آوٹ ہونے سے بچے، اس صورتحال میں سرفراز احمد کے متنازع جملے4میچز کیلئے معطلی کا سبب بن چکے ہیں ۔ تیسرے میچ میں پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر بھرپور فارم میں نظر آئی اور 300سے زائد رنز کیے لیکن پہلی بار بارش کے بعد دوبارہ کھیل شروع ہواتو ریزا ہینڈرکس اور فاف ڈوپلیسی نے رن ریٹ قابو میں رکھا، دوبار ہ موسم خراب ہونے پر ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر فتح میزبان ٹیم کا مقدر بن گئی۔جوہانسبرگ میں پنک ڈے میچ میں پاکستان ٹیم شعیب ملک کی قیادت میں میدان میں اتری اور تینوں شعبوں میں مکمل طور پر حاوی نظر آئی، یوں سیریز 2-2سے برابر ہوگئی، کیپ ٹاﺅن میں بدھ کو پانچواں اور آخری میچ فیصلہ کن ہوگا۔گزشتہ دورئہ جنوبی افریقہ میں پاکستان نے ون ڈے سیریز2-1سے اپنے نام کی تھی۔

Leave a Reply