ونڈے رینکنگ، بابراعظم نمبر2، کوہلی کا ایک اور اعزاز، شفیالی ٹی 20 میں نمبر1

ونڈے رینکنگ، بابراعظم نمبر2، کوہلی کا ایک اور اعزاز، شفیالی ٹی 20 میں نمبر1

Spread the love

ممبئی، پونے(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) ونڈے رینکنگ بابراعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی بلے باز

روہت شرما کو پچھاڑ دیا۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کیریئر میں ایک اور بڑا

سنگ میل عبور کرلیا۔ ویمنز ٹی 20 رینکنگ میں بھارتی کرکٹر شیفالی ورما نے

ایک بار پھر بیٹنگ میں ٹاپ پوزیشن سنبھال لی-

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ایک روزہ میچز کی نئی درجہ بندی جاری

کردی، یہ رینکنگ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی گئی ایک روزہ

سیریز کے بعد جاری کی گئی۔ آئی سی سی کی ایک روزہ میچز کی درجہ بندی میں

قومی ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے اہم سنگ

میل عبور کیا اور آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی،

بابراعظم نے دوسری پوزیشن پر براجمان بھارتی بلے باز روہت شرما کو تیسرے

نمبر پر دھکیل دیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق بھارتی

کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں-

= قارئین =ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں

بابراعظم دوسرے، روہت شرما تیسرے، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھے،آسٹریلیا

کے ایرون فنچ پانچویں، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی چھٹے، انگلینڈ کے جونی

برسٹو ساتویں اور کینگروز اوپنر ڈیوڈ وارنر آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ویسٹ

انڈیز کے شائے ہوپ نویں جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ٹاپ ٹین کے

آخری بلے باز ہیں۔ آئی سی سی کی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم تیسرے نمبر پر

براجمان ہیں، بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی دوسرا پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں

جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

=–= آئی سی سی فاسٹ بولر رینکنگ میں تبریز شمسی نمبر ون

آئی سی سی کی جانب سے جاری بولرز کی تازہ ترین درجہ بندی میں فاسٹ بولر

محمد عامر ٹاپ ٹین میں موجود ہیں، اور نویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی

رینکنگ میں پاکستان کےخلا ف سیریز سے پہلے ہی جنوبی افریقی بولرتبریز

شمسی پہلے نمبرپر ہیں، افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ

ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

=–= ویرات کوہلی کا کیریئر میں ایک اور بڑا سنگ میل

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کیریئر میں ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرتے

ہوئے سچن ٹنڈولکر کے بعد اپنے ملک میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے

دوسرے کرکٹر کا اعزاز حاصل کر لیا، ٹنڈولکر نے بھارت میں 14192 انٹرنیشنل

رنز 313 اننگز کے دوران 50.32 کی اوسط سے بنائے تھے، جس میں 42

سنچریاں بھی شامل تھیں جبکہ ویرات کوہلی نے صرف 195 اننگز میں 10 ہزار 2

رنز مکمل کرلیے ہیں، اس دوران ان کی اوسط 61.74 رہی جبکہ انھوں نے اپنے

ملک میں 32 سنچریاں سکور کیں۔ ٹنڈولکر نے اپنے ملک میں 52.67 کی اوسط

سے 7216 ٹیسٹ رنز سکور کیے جبکہ کوہلی نے 64.31 کی ایوریج سے 43

میچز میں 3730 رنز بنائے ہیں۔

=–= ویمنز ٹی 20 رینکنگ میں بھارت کی شیفالی ورما نمبر ون
——————————————————————————

ویمنز ٹی 20 رینکنگ میں بھارتی کرکٹر شیفالی ورما نے ایک بار پھر بیٹنگ میں

ٹاپ پوزیشن سنبھال لی۔ شیفالی ورما نے جنوبی افریقہ سے ہوم سیریز میں عمدہ

پرفارمنس کی بدولت دوبارہ یہ مقام پایا، جنوبی افریقی اوپنر لیزل لی نے 3 درجے

بہتری ملنے پر 11 ویں پوزیشن حاصل کرلی، ان کی ہم وطن لیورا وولڈارٹ نے

ترقی کے 5 زینے طے کرکے 24 واں نمبر پایا۔ بولنگ میں دیپتی شرما نے 4

درجے ترقی پر 40 ویں پوزیشن پالی، سیریز میں 1-4 سے کامیابی جنوبی افریقہ

کو انگلینڈ کی جگہ دوسری پوزیشن کا حقدار بنواسکتی ہے۔

ونڈے رینکنگ بابراعظم

Leave a Reply