ولی عہد شیخ حمدان جڑواں بچوں کے والد بن گئے، امارتی شاہی خاندان نہال

ولی عہد شیخ حمدان جڑواں بچوں کے والد بن گئے، امارتی شاہی خاندان نہال

Spread the love

دُبئی( جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) ولی عہد شیخ حمدان

دُبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم جڑواں بچوں کے باپ بن

گئے جس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان میں خوشیوں کا سماں

ہے اور خوشی کے اس موقع پر خوب جشن منایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز شیخ

حمدان کی بیوی شیخہ بنت سعید الثانی المکتوم نے ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو جنم

دیا۔ شیخ حمدان نے اپنے بچوں کی پیدائش کی خوشی کی خبر اپنے انسٹاگرام

اکاؤنٹ پر نیلے اور گلابی پیروں کی تصویر کے ذریعے دی جس سے ظاہر ہوتا

ہے کہ ان کے ہاں ایک بیٹی اور ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

دُبئی میڈیا آفس کے ذرائع کی جانب سے بھی ولی عہد کے گھر جڑواں بچوں کی

پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شیخ حمدان کی نومولود بیٹی کا نام

شیخہ بنت حمدان بن محمد المکتوم رکھا گیا ہے جبکہ بیٹے کو راشد بن حمدان بن

محمد المکتوم کا نام دیا گیا ہے۔ عربی زبان میں شیخہ کے معنی ’شہزادی‘ کے ہیں

جبکہ راشد کے معنی ہدایت یافتہ اور صحیح راستے پر چلنے والا ہے۔ نومولود

بیٹی کا نام اس کی والدہ کے نام پر رکھا گیا ہے جبکہ بیٹے کا نام شیخ حمدان کے

دادا اور موجودہ فرمانروا شیخ محمد کے والد شیخ راشد بن سعید المکتوم کے نام پر

رکھا گیا ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

شیخ حمدان کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش کی مبارکباد سب سے پہلے ان کی

بہنوں شیخہ لطیفہ اور شیخہ مریم نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز کے ذریعے دی۔ جس

کے بعد سوشل میڈیا پر شاہی خاندان اور شیخ حمدان کے لیے مبارکباد کے پیغامات

کا ڈھیر لگ گیا۔ شاہی خاندان کی مشہور شخصیات، سرکاری عہدیدار اور سوشل

میڈیا کی نامور ہستیوں کی جانب سے اب تک ہزاروں تہنیتی پیغامات سوشل میڈیا

پر پوسٹ کیے جا چکے ہیں۔ واضح رہے متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور

نائب صدر دُبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم کے تین بیٹوں شیخ حمدان

بن محمد، شیخ مکتوم بن محمد ( دُبئی کے نائب فرمانروا ) اور شیخ احمد بن محمد

کی شادی ایک ہی تقریب کے دوران 2019ء میں ہوئی تھی۔ جس پر امارات میں

بہت جشن منایا گیا تھا۔

ولی عہد شیخ حمدان

Leave a Reply