Shaikh Mohammad Bin Zayed Al Nahyan Crown Prince Abu Bhabi 139

عرب ممالک کے بااثر رہنماﺅں میں ولی عہد ابوظہبی بازی لے اڑے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ماسکو(جتن آن لائن خصوصی رپورٹ) ولی عہد ابو ظہبی

روسی ٹی وی نے عوامی سروے کی بنیاد پر عرب کے بااثر رہنماﺅں کی فہرست

جاری کردی جس میں ابوظبی کے حکمران پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں

کامیاب رہے۔ (مزید پڑھیں)

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق رشیا ٹوڈے ٹی وی نے خلیجی ممالک کے سال

2019 میں بااثر رہنماﺅں کی فہرست جاری کی جس میں عوامی ووٹنگ کی بنیاد

پر ابو ظبی کے ولی عہد کو سرفہرست قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شیخ

محمد بن زاید النہیان 97 لاکھ 40 ہزار ووٹ کیساتھ سرفہرست رہے، پولنگ میں

14 لاکھ سے زائد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ مجموعی طور پر

ابوظبی کے ولی عہد اور سربراہ 68.6 فیصد ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر

رہے- دوسرے نمبر پر اردون کے سربراہ کنگ عبداللہ رہے- سعودی ولی عہد

محمد بن سلمان بن عبدالعزیز تیسری پوزیشن حاصل کرسکے۔ اسی طرح مصر

کے صدر عبداللہ فتح بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ الجزائر

کے صدر عبدالمجدد اور تیونس کے صدر قیس سعید بھی پہلی بار ٹاپ ٹین میں

جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ رپورٹ کے مطابق رہنماں کو رواداری، انسانیت و

فلاحی کاموں اور عوام دوستی کی بنیاد پر صارفین نے ووٹ دیے۔

یاد رہے ولی عہد متحدہ عرب امارات شہزادہ محمد بن زید نے گزشتہ روز

پاکستان کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا اور اپنے ملک کی جانب سے 20 کروڑ

ڈالر فنڈ کا اعلان کیا- متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی جانب سے جاری یہ

فنڈ پاکستان کے چھوٹے کاروباری افراد اور انٹر پرینیورز پر خرچ ہوگا۔ یواے ای

کے ولی عہد نے پاکستان اور یو اے ای تعلقات کی سٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے

ہوئے پاکستان کی تیز رفتار ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ وزیر

اعظم عمران خا ن اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے پاکستان

اورمتحدہ عرب امارات میں دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم

کا اعادہ کیا-

ولی عہد ابو ظہبی

Leave a Reply