0

وفاق تعاون نہیں کر رہا،18ویں ترمیم کیلئے ہر حد تک جائیں گے،وزیر علیٰ سندھ

Spread the love

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کیلئے ہر حد تک جائیں گے، وفاق سندھ حکومت سے کوئی تعاون نہیں کر رہا ، دعویٰ سب کرتے ہیں لیکن کام کوئی نہیں کرتا ،سپریم کورٹ کے فیصلے سے انحراف نہیں ، ہسپتالوں کے معاملے پر اپوزیشن بھی ہمارا ساتھ دے ۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ینگ ڈاکٹرز کا معاملہ سندھ حکومت ہی حل کرے گی ، وفاقی حکومت نے سوچ لیا ہے کہ ڈاکٹروں کو فارغ کرنا ہے، صحت کا شعبہ صوبائی معاملہ ہے اور صحت میں قانون سازی سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ ادارے سندھ حکومت نے بنائے ہیں اور یہ سندھ کے ہی ہیں، وفاق نے ہم سے تینوں اسپتال لے لیے ہیں۔ سیٹلائٹ سینٹر سندھ حکومت کی ملکیت ہے جبکہ گزشتہ روز گمبٹ اسپتال کا افتتاح بھی ہم نے کر دیا ہے۔ وفاق ہم سے جناح ہسپتال اور این آئی سی وی ڈی لے رہا ہے لیکن ہم وفاق سے اپنا حق لیں گے۔ جناح اسپتال کا بجٹ پانچ ارب روپے سے زائد کا ہے جبکہ جناح ہسپتال کے ایک چھوٹے سے حصے پر آٹھ کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں اور اس چھوٹے سے حصے کی وجہ سے اسے وفاق کو دینے کا کہا جا رہا ہے۔

Leave a Reply