wafaqi kabina

وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب ، بارہ نکاتی ایجنڈا جاری

Spread the love

وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب

کرلیا، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ

کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری

کردیا گیا ،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارتوں، ڈویژنز میں خالی آسامیوں پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن

رپورٹ پیش کریگی،کابینہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کی تشکیل نو اور اسپیشل رائٹس فورس کے قیام

کی منظوری دے گی۔سی پیک کیٹیگری ویزہ میں اتھارٹی کو بطور اہم اسٹیک ہولڈر شامل کرنے کی

منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ افغان شہریوں کی پاکستان آمد کیلئے ویزہ فیس میں کمی کی

منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔وزارت داخلہ کی 8 ڈالر سے زائد ویزہ فیس میں چھوٹ کی

سمری کی منظوری، اوور سیز پاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کے اجرا کے لیے آٹومیشن نظام

کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے میرٹ کا نظام وفاقی

ریگولیٹر کے ماتحت کرنے کی سمری سمیت ای سی سی اور کابینہ کمیٹی ٹرانسپورٹ و لاجسٹک کے

فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply