وفاقی کابینہ نے ایمنیسٹی سکیم کی منظوری دے دی

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکومت نے طویل مشاورت کے بعد اپنی پہلی ٹیکس

ایمنسٹی اور اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم متعارف کروادی جسے صدارتی آرڈیننس

کے ذریعے نافذ کیا جائیگاجبکہ وزیر اعظم کے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے

کہا ہے کہ کابینہ نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی منظوری دیدی جس کے تحت

بے نامی اثاثے اپنے نام کروائے جا سکتے ہیں،سکیم سادہ رکھی گئی ہے،لوگوں

کو ڈرانا مقصود نہیں، اسکیم کا مقصد ٹیکس حاصل کرنا نہیں،بیرون ملک بینک

اکاؤنٹس کو واپس لانا ہوگا ،جائیداد پر ایف بی آر ریٹ سے ایک فیصد زیادہ لاگو

ہوگا،بے نامی قانون کے تحت بے نامی جائیداد ضبط اور سزا بھی ہوسکتی ہے،

ہمارے پاس 28 ممالک میں پاکستانیوں کے ڈیڑھ لاکھ اکاؤنٹس کی تفصیلات ہیں،

ایمنسٹی اسکیم کے تحت کالے دھن والوں کو آخری موقع دیا جا رہا ہے،گزشتہ

روز وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹیکس

ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی جسے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا

جائے گا۔کابینہ کے اجلاس کے دوران ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی گئی اور

کابینہ نے اتفاق رائے سے اس کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق 30 جون

2019 تک اثاثے ظاہر کرنے والوں پر 5 فیصد، 30 ستمبر تک اثاثے ظاہر کرنے

والوں کے لیے 10 فیصد اور 31 دسمبر تک اثاثے ظاہر کرنے والوں کے لیے 20

فیصد ٹیکس کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے والوں

کو ‘پاکستان بناؤ’ سرٹیفیکیٹ میں سرمایہ کاری کی سفارش کی گئی ہے جب کہ

غیر ملکی اثاثے پاکستان واپس لانے کی بھی تجویز شامل ہے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر

کو بھی ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں شاپل کیا گیا ہے جب کہ 30 جون تک پراپرٹی

ڈیکلیئر کرانے والوں پر ایک فیصد، 30 ستمبر تک پراپرٹی ڈیکلیئر کرانے والوں

کے لیے 2 فیصد اور 31 دسمبر تک پراپرٹی ڈیکلیئر کرانے والوں کے لیے 4

فیصد ٹیکس کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکیم کا اطلاق بے نامی بینک

اکاؤنٹس پر بھی ہوگا جس کے تحت بے نامی اکاؤنٹس کی ٹرانزیکشن یکم جولائی

2017 سے 30 جون 2018 تک کی ٹرانزیکشنز کا اطلاق ہوگا۔ان ڈیکلیئر سیلز

ظاہر کرنے پر 3 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق

سال 2000 کے بعد سرکاری عہدہ رکھنے والے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ

نہیں اٹھاسکیں گے اور یہ اسکیم تمام افراد اور کمپنیوں پر لاگو ہوگی۔ ذرائع کا

مزید بتانا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم عدالتوں میں زیر التوا کیسز کے لیے نہیں

ہوگی۔ کابینہ کے اجلاس کے بعدمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے چیئرمین ایف بی

آر شبر زیدی اور وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے مختلف نکات کی منظوری دی ہے،

لوگ 30 جون تک اس اسکیم میں شامل ہوں گے، کابینہ نے بہت فیصلے کیے تاہم

اہم فیصلہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم ہے۔انہوںنے بتایاکہ کابینہ نے اثاثے ظاہر

کرنے کی اسکیم کی منظوری دیدی جس کے تحت بے نامی اثاثے اپنے نام کروائے

جا سکتے ہیں۔

Leave a Reply