وفاقی کابینہ میں رد و بدل، خزانہ شوکت ترین کے سپرد، فواد پھر منسٹر انفارمیشن مقرر

وفاقی کابینہ میں رد و بدل، خزانہ شوکت ترین کے سپرد، فواد پھر منسٹر انفارمیشن مقرر

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی کابینہ ردوبدل

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دیں، شوکت ترین کو

نیا وزیر خزانہ مقرر کر دیا جبکہ ریونیو کا شعبہ بھی انھی کے پاس ہو گا، شوکت

ترین تحریک انصاف حکومت کے چوتھے وزیرخزانہ ہوں گے، اس سے قبل اسد

عمر، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور حماد اظہر وزار ت خزانہ کی ذمہ داری سنبھال

چکے ہیں، سینیٹر شبلی فراز سے وزارت اطلاعات و نشریات واپس لے لی گئی

اور ان کی جگہ فواد چوہدری کو دوسری مرتبہ وزارت اطلاعات و نشریات کی

ذمہ داری سونپ دی گئی۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل

کر دیا جس کے تحت حماد اظہر سے وزارت خزانہ اور ریونیو کی ذمہ داری

واپس لے لی گئی ہے اور ان کی جگہ شوکت ترین کو وفاقی وزیر خزانہ اور

ریونیو کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، حماد اظہر کو وفاقی وزیر توانائی مقرر کیا

گیا ہے، کابینہ ڈویژن کے مطابق سینیٹر شبلی فراز سے وزارت اطلاعات و

نشریات واپس لے کر فواد چوہدری کو دے دی گئی ہے اور سینیٹر شبلی فراز کو

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنا دیا گیا ہے۔ عبدالرزاق داﺅد سے صنعت و تجارت

واپس لے کر مخدوم خسروبختیار کو وزیر صنعت و تجارت کی ذمہ داری سونپی

گئی ہے، عمر ایوب سے وزارت توانائی واپس لے کر وزیر اقتصادی امور تعینات

کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شوکت ترین کو وزیراعظم عمران خان نے اپنے

خصوصی اختیارات کے تحت وزیر بنایا ہے ،انہیں 6 ماہ میں منتخب ہونا ہو گا-

موجود ہ حکومت برسر اقتدار آنے کے بعد سے اب تک متعدد بار وفاقی کابینہ میں

تبدیلیاں کر چکی ہے، مبصرین کا کہنا ہے اس طرح کی بار بار کی مشق سے

حکومتی کارکردگی انتہائی متاثر ہوتی ہے-

وفاقی کابینہ ردوبدل

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply