وفاقی کابینہ اجلاس،مریم کا نامECLسے نہ نکالنے کا فیصلہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کا نام ای

سی ایل سے نکالنے کی درخواست یکسر مسترد کردی گئی ہے جبکہ ای سی ایل سے8نام نکالنے کی منظوری دیدی گئی ،اجلاس میں 4نام

ای سی ایل میں ڈالے گئے 8کو موخر کیا گیا،نام نہ نکالنے کی ذیلی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی گئی ہے، آرمی چیف توسیع کا

معاملہ زیر بحث نہیں لایاگیا، کابینہ نے دوائوں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کومسترد کردیا ، پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تشکیل

نو کی منظوری بھی دے دی گئی ،ایل او سی پر13ہزار 982گھرانوں کو پیکج کے تحت امداد دینے کا فیصلہ،مختلف اداروں میں تعیناتیوں

کے فیصلے کیے گئے، اسلام آباد میں ناقص صفائی پر اظہار ناپسندیدگی۔وفاقی کابینہ کے طویل اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے معاون خصوصی صحت ظفر مرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وفاقی کابینہ

میں مختلف اداروں میں تعیناتیوں کے فیصلے کیے گئے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 12 دسمبر 2019 کے فیصلے کی

توثیق کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ٹیکس قوانین میں اصلاحات کی منظوری دی اور اسلام آباد میں صفائی کی ناقص

صورتحال پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ کابینہ نے دواوَں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کو بھی یکسر مسترد کیا۔وزیر اعظم کی معاون

خصوصی نے کہا کہ کابینہ نے ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کی تجاویز کی منظوری دی جبکہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے

نکالنے کی درخواست کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا۔ کابینہ کے سامنے سمری لائی گئی جس میں کسی کا نام خصوصی طور پر پیش

نہیں کیا گیا تاہم کابینہ نے ای سی ایل سے 8 نام نکالنے کی منظور دی۔ کابینہ نے نام نہ نکالنے کی ذیلی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی۔

انہوں نے کہا کہ فرخ اقبال کو صدر اور سی ای او فرسٹ وویمن بینک جبکہ عرفان بخاری کو چیئرمین ایگزم بینک پاکستان تعینات کرنے

کی منظوری دی گئی، کابینہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دیتے ہوئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے 11 ارکان کی

منظوری دی گئی۔لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر 13 ہزار 982 گھرانوں کو پیکج

کے تحت امداد دی جائے گی جس میں 67 کروڑ روپے لاگت سے متاثرہ گھروں کو امداد ملے گی۔زیرصحت ظفر مرزا نے کہا کہ کابینہ نے

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش مسترد کردی۔ وفاقی کابینہ سے 89 دواؤں کی قیمتوں میں 15فیصد کمی کی منظوری لی گئی۔ جن

دواؤں کی قیمتیں کم کی گئیں ان میں جان بچانے والی ادویات بھی شامل ہیں۔ ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ 2018ء کی میڈیسن

پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنائاللہ کیس پرمتعلقہ وزیرحقائق سامنے لائیں گے۔ رانا ثنائاللہ کے وکلا کا ٹارگٹ تھا کہ

ٹرائل شروع نہ ہو۔ جب ٹرائل ہوگا تو اے این ایف ثبوت بھی فراہم کرے گی۔ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے ہمیں سنائی اورآپ کو دکھائی دے

رہے ہیں۔ مافیا پیسہ استعمال کررہا ہے کہ اے این ایف عدالت میں جج تعینات نہ ہو۔معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق

اعوان نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں قائم کردہ کمیٹی کام کررہی

ہے، معاملے پر قانون سازی کا عمل جلد شروع ہوگا ،جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس کے حوالے سے قانونی ٹیم کام کررہی

ہے،معاملے پر پاکستان کے قانون کے کام کیا جائیگا، ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے لیے اصلاحات لارہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ دویات کی قیمتوں میں 15فیصد کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ادویہ ساز شعبے کیلئے جلد

نیشنل میڈیسن پالیسی لائی جارہی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ کابینہ طلحہ علی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ تعیناتی کی منظوری دی،کابینہ نے

علی نواز اعوان کو لوکل گورنمنٹ اسلام آباد کا کمشنر تعینات کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کو جس طرح خوبصورت اور صاف ستھرا

ہونا چاہیے ویسا نہیں،شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پر کابینہ نے تشویش کا اظہار کیا ،اس حوالے سے ایک کمیشن قائم کیا گیا،علی

نواز اعوان کو اس کمیشن کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔انہوںنے بتایاکہ کابینہ نے وفاقی دارالحکومت میں صفائی کی ناقص صورتحال پر

اظہار ناپسندیدگی کیا،چیئرمین سی ڈی اے کو اسلام آباد میں صفائی کی صورتحال فوری بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ انہوںنے بتایاکہ کابینہ

نے ٹیکس قوانین میں اصلاحات کی منظوری دی،اسلام آباد کے سنیٹری ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کی ذمہ داری میئر کی ہے ،میئر

اسلام آباد لندن یاترا پر ہیں مجبوراً سی ڈی اے کو تنخواہیں ادا کرنا پڑیں۔ انہوں نے کہاکہ ایجنڈا نمبر بیس کے مطابق احساس اور بی ایس پی

پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔ انہوکںنے کہاکہ ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت سے پولیو فنگر مارکر درآمد کرنے کی منظوری دی گئی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply