وفاقی کابینہ،شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں اس کے علاوہ اظہر حمید کو چیئرمین ای او بی آئی تعینات کرنے ، ہارون حسین اینڈ کمپنی کو نادرا اکاؤنٹس کے آڈٹ کی ذمہ داری سونپنے کی منظوری بھی دی۔

جسٹس شاہد کریم کو خصوصی عدالت کا جج جبکہ جسٹس طاہرہ صفدر کو خصوصی عدالت کا صدر مقرر کرنے سمیت مختلف ملکوں کے ساتھ ویزا پروسس میں نرمی اور فیس میں کمی کی منظوری بھی دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم نے ملک بھر میں ملاوٹ شدہ دودھ کی روک تھام کیلئے بھرپور کارروائیوں کی منظوری دینے کےساتھ ساتھ مضر صحت دودھ کی فروخت کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا

کابینہ کو کفایت شعاری اقدامات پر بھی بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم پر من وعن عمل کرنے کی ہدایت کی۔ کابینہ کو بتایا گیا وزیراعظم آفس کے اخراجات میں 31 فیصد کمی سے 30 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔

کابینہ نے وزارتوں میں سیکرٹریز کی تعیناتی کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔ کمیٹی مشیر برائے سٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں کام کرے گی۔

وزیر تعلیم شفقت محمود، سیکرٹری سٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری وزیراعظم کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ سیکرٹری کی تعیناتی کی معمول کی مدت دو سال ہوگی۔

چھ ماہ بعد کارکردگی کا جائرہ لینے کے بعد مدت میں ایک سال کی توسیع دی جا سکے گی۔ کابینہ نے مختلف ممالک کیلئے ویزا اجرا ء کے عمل کو آسان بنانے کی بھی منظوری دی۔

Leave a Reply