وفاقی کابینہ،آزاد کشمیر کو پانی کے چارجز ادا ئیگی کیلئے قائم کمیٹی کی سفارشات کی منظور

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کی پیشرفت کاجائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی کابینہ نے اپنی اقتصادی رابطہ کمیٹی اور توانائی کمیٹی میں ہونیوا لے فیصلوں سمیت قانون سازی سے متعلق کیسوں کی ڈسپوزل کیلئے قائم کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا ، ولی عہد کے دورہ کے دوران سکیورٹی و مختلف معاہدوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

وفاقی کابینہ میں سعودی عرب کیساتھ معاہدوں کی تفصیلات پیش کی گئیں اور کابینہ نے سعودی عرب کے توانائی کے شعبے میں 1.207 ارب ریال مالیت کے 5 منصوبوں کی توثیق کی جبکہ اس دوران بریفنگ میں بتایا گیا ولی عہد کے دورے سے توانائی سمیت مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

سعودی عرب دیامربھاشا سمیت توانائی کے مختلف منصوبوں میں سعودی عرب بھاری سرمایہ کا ر ی کرے گا۔

وفاقی کابینہ نے کے پی ٹی ٹرسٹ میں سلطان علی الانہ کے استعفے اور عاطف باجوہ کو ممبر بنانے کی منظوری دی جبکہ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری کیساتھ عدنان غنی کو زرعی ترقیاتی بینک کا صدر اورچیئرمین ای او بی آئی کی تعیناتیوں کی منظوری بھی دی۔

کابینہ نے انفرااسٹرکچر، مالیاتی شمولیت کے منصوبوں میں پیپرا رولز 2004 کی چھوٹ، پمز آرڈیننس 2019 کے مسود ے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2010 میں ترمیم اور انسداد منشیات پالیسی 2018 کی بھی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے آزاد کشمیر کو پانی کے چارجز ادا کرنے کیلئے قائم کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔

Leave a Reply