وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

گھوٹکی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور

وفاقی وزیر اینٹی نارکورٹکس سردار علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

کر گئے۔سردار علی محمد مہر سینئر سیاستدان تھے اور 2002 سے 2004 تک

صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ان خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے

علی محمد مہر کا انتقال خانپور مہر میں اپنی رہائشگاہ میں دل کا دورہ پڑنے سے

ہوا۔علی محمد مہر 2018 کے انتخابات میں این اے 205 سے آزاد امیدوار کی

حیثیث سے کامیاب ہوئے اور بعد ازاں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا وفاقی

وزیر علی محمد مہر کے انتقال پر دکھا اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرخارجہ

نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کو بھی ٹیلی فون کیا اور گزشتہ

دنوں ان کے بیٹے کے حادثے میں انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply