وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر کا سی پیک کا دائرہ کار بھارت تک بڑھانے کا عندیہ

Spread the love

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سی پیک کا دائرہ کار بھارت تک بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے بھارت اپنے ذاتی مفادات سے آگے بڑ ھ کر سوچے تو سی پیک کا دائرہ کار بھارت اور اس سے آگے تک بڑھایا جاسکتا ہے، 21ویں صدی کی عالمی معیشت میں سی پیک بنیادی مرکز ہوگا، چینی صدر شی جنگ پنگ کے وژن کے مطابق چین کو اکیسویں صدی میں عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرنا ہوگا، چین، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک نے مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ بدھ کو تقریب سے خطاب میں انکامزید کہناتھا سی پیک پاکستان اور خطے کیلئے نہایت اہم منصوبہ،ون بیلٹ اینڈ روڈ کا نہایت اہم حصہ ہے ۔ پاکستان اور چین کی قیادت نے مل کر فیصلہ کیا ہے سی پیک میں تیسرے ملک کو بھی سرمایہ کاری اور ترقی کےلئے شامل کیا جائے گا۔ آنےوالے وقتوں میں اگر بھارت میں موجود قیادت تاریخ اور افسانوی کہا نیوں سے نکل کر حقیقت میں آئے گی اور جب بھارتی قیادت اپنے مفادات سے باہر نکل کر خطے کی ترقی کا سوچے گی تو سی پیک کا دائرہ کار بھارت اور اس سے آگے تک بڑھایا جاسکے گا۔ پاکستان کو سی پیک سے صرف فائدہ نہیں اٹھانا بلکہ اس کا کردار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنا ہے ۔

Leave a Reply