وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں گندم کی بڑھتی طلب،سبسڈی ختم

Spread the love

وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں گندم کی بڑھتی طلب اور ملک میں ڈالرکی قدر میں نمایاں اضافے کے تناظر میں گندم کی برآمدات پر سبسڈی ختم کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 10 سال بعد پاکستان سے سبسڈی کے بغیرگندم کی ایکسپورٹ ہوگی اور پاسکو کی جانب سے ایک لاکھ ٹن گندم کی ایکسپورٹ کا ٹینڈر جاری کردیاگیا ہے۔ ٹینڈر کے تحت پاکستانی برآمدکنندگان 3275 روپے کے حساب سے فی 100کلوگرام گندم کی بوری برآمد کریں گے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان تقریبا دس سال سے گندم کی ایکسپورٹ پر 120 سے 150 ڈالر فی ٹن سبسڈی دے رہی تھی۔صوبائی اور وفاقی حکومت کو سبسڈی کا 50، 50 فیصد برداشت کرنا پڑتا تھا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان سے مجموعی طور پر 5 لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کی جائے گی۔

Leave a Reply