وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سکولز میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

وفاقی تعلیمی اداروں میں بھی یکم جولائی سے چھٹیوں کی سفارش

Spread the love

وفاقی تعلیمی اداروں میں

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے وفاقی تعلیمی اداروں میں

بھی پنجاب کے ساتھ یکم جولائی سے گرمیوں کی چھٹیاں دینے کی سفارش کر دی، کمیٹی نیوزارت

تعلیم کے تمام اداروں کے بجٹ کی تفصیلات طلب کر لیں جبکہ گزشتہ سال یونیورسٹیوں کو فراہم

کیئے فنڈز سے متعلق تفصیلات بھی مانگلیں، کمیٹی نے وزارت تعلیم کے ماتحت اداروں کے کام،

بجٹ اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیئے ذیلی کمیٹی بنادی،ذیلی کمیٹی ایک ہی جیسے کام کرنے

والے وزارت تعلیم کے ماتحت اداروں کے انضمام سے متعلق سفارشات بھی تیار کرے گی۔بدھ کو

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی صدارت

میں ہوا،اجلاس میں وزارت تعلیم حکام نے وزارت تعلیم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،کمیٹی نے

وزارت تعلیم کے تمام ماتحت اداروں کے بجٹ کی تفصیلات طلب کر لیں،اجلاس میں یکساں قومی

نصاب کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، رکن کمیٹی سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ یکساں قومی نصاب کو

پارلیمنٹ میں لے آئیں اس پر بحث ہونی چاہئے۔اجلاس میں ہیریٹج اینڈ کلچر ڈویژن سے متعلق بھی

بریفنگ دی گئی،سیکرٹری ہیریٹج اینڈ کلچر ڈویژن نے کمیٹی کو بتایا کہ ہماری ٹوٹل 1460 منظور

شدہ آسامیاں ہیں جن میں سے 1042 پر لوگ کام کر رہے ہیں جبکہ418 آسامیاں خالی ہیں ۔

وفاقی تعلیمی اداروں میں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply