وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سکولز میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سکولز میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد، لاہور، پشاور (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پرائمری، مڈل اور

سیکنڈری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے شیڈول جاری کر دیئے گئے۔

وفاقی نظامت تعلیم (ایف ڈی ای) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی

تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔ پنجاب کے وزیر تعلیم

مراد راس نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے یکم اگست تک سکولوں میں موسم گرما

کی تعطیلات ہوں گی۔ انہوں نے اپیل بھی کی کہ چھٹیوں میں بچے کرونا ایس اوپیز

پرعملدرآمد کریں، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ہونے والے

اعلامیہ میں صوبے کے تمام سرکاری پرائمری، مڈل اور ہائیر سیکنڈری سکول

موسم گرما کی تعطیلات کے باعث یکم جولائی سے 11 جولائی تک بند رہیں گے۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

فیڈرل ڈائرکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں

صرف طلبہ کو ہوں گی اور اساتذہ کو نہیں۔ ڈائریکٹر اکیڈمک سعدیہ عدنان کی

جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے وفاقی تعلیمی اداروں میں دو اگست کو

تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔ پروموشن پالیسی بھی جاری کر دی

گئی ہے جس میں پہلی سے ساتویں کلاسز کو بغیر امتحان پاس کرنے کے فیصلے

کی توثیق کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ادارے میں ہی طلبہ کی 4 اسسمنٹ

لی جائیں جن کا ریکارڈ محفوظ رکھا جائے۔ پالیسی میں کہا گیا ہے اسسمنٹ کا

نتیجہ جو بھی ہوکسی بھی طالبعلم کو فیل نہیں کیا جائے گا۔ گرمیوں کی چھٹیاں

صرف طلبہ کو دی جائیں گی، چھٹیوں کے دوران اساتذہ کو نئے یکساں سلیبس کی

ٹریننگ دی جائے گی۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

تعلیمی حلقوں نے موسم گرما کی چھٹیوں کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے

کہا ہے شدید گرمی میں تعلیمی ادارے کھولنا سمجھ سے بالا تر فیصلہ ہے، ان

چھٹیوں میں ہی عید الاضحی کی تعطیلات بھی شامل ہیں۔

وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا

Leave a Reply