Martyred Pak Army captain Aqib Javed & soldiers in two terrorist attacks in Pakistan

وطن پر جان نچھاور کرنیوالے بہادر ثپوت، اہلخانہ اور مستقبل کے خواب

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر )

وطن پر جان نچھاور کرنیوالے بہادر ثپوت، اہلخانہ اور مستقبل کے خواب کیا تھے

جانیئے جرنل ٹیلی نیٹ ورک آن لائن کے ساتھ ،یوں تو ارض پاک کے دفاع اور

سلامتی کیلئے قوم کے بہادر سپوت جان نچاور کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے

ہیں لیکن گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت اور صوبہ خیبر پختونخوا

کے قبائلی ضلع شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کی چھپ کر کی گئی بزدلانہ

وارداتوں میں شہید ہونے والے قوم کے بہادر ثپوتوں میں سرگودھا کے شہید کیپٹن

Pak Army Caption Aqib Javed

عاقب جاوید کا چند روز بعد عید الاضحیٰ کے موقع پر نکاح تھا، والدین، بیٹے کی

شادی کی تیاری میں محو تھے لیکن اس سے پہلے ہی بہادر بیٹے نے وطن پر جان

نچھاور کر دی۔ وہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی چھپ کی گئی فائرنگ میں رتبہ

شہادت پر فائز ہوئے، شہید کیپٹن عاقب جاوید کے والد محمد جاوید پاک نیوی کے

ریٹائرڈ آفیسرہیں اور کراچی میں مقیم ہیں۔ سپاہی نادر حسین کا تعلق صوابی کے

گائوں یعقوبی، سپاہی حفیظ اللہ مستونگ کے گائوں کلی اسپاگ اور سپاہی عاطف

الطاف کا تعلق باغ آزاد کشمیر سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دتہ خیل میں پاک فورسز پر بم حملہ، ایک جوان شہید، 3 زخمی

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید حوالدار خالد بہاولنگر کے

رہائشی اور 16 سال سے پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے تھے، شہید نے

سوگواران میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے

والے شہید سپاہی نوید 4 سال سے پاک فوج کا حصہ تھے انہوں نے سوگواران میں

بیوہ اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ شہید سپاہی مرزا بابر سرگودھا کے رہائشی تھے

اور انہوں نے 6 سال تک اپنی خدمات پاک فوج میں سرانجام دیں، مرزا بابر نے

سوگواران میں والد اور والدہ کو چھوڑا ہے جن کی اپنے فرزند کے سر پر سہرا

سجانے کی خواہش ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی ہے، قوم کے بہادرسپوت سپاہی

بچل خان سندھ کے ضلع کشمورکے رہنے والے تھے وہ 8 سال قبل فوج میں بھرتی

ہوئے اور انہوں نے بھی سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹیاں اور 6 بیٹے چھوڑے ہیں۔

پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دہشتگردی، پاک فوج کے3 آفیسر، ایک جوان شہید

سپاہی علی رضا بھی شہید بچل خان کی طرح 8 سال قبل فوج میں بھرتی ہوئے،

انکا تعلق بلوچستان کے علاقے جعفرآباد سے تھا، شہید نے سوگواران میں بیوہ،

ایک بیٹی اور تین بیٹوں کو چھوڑا ہے۔ سپاہی احسن اقبال 12 سال سے پاک فوج

میں خدمات سرانجام دے رہے تھے اور انکا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال سے

تھا۔ ان کے سوگوارن میں بھی والد ، والدہ اور بھائی بہنیں ہیں جو اپنے بہادر بیٹے

اور بھائی کی شادی کی حسرت لئے اب ہمیشہ ان کے مزار پر پھولوں کی چادر

چڑھا کر ان کے سر پر سہرا سجانے کی خواہش پوری کریں گے- پوری قوم اپنے

ان بہادر ثپوتوں کی جدائی میں صدمے سے دو چار ہے اور انکے پاک لہو کو

رائیگاں نہ جانے دینے کا عزم رکھتی ہے-

Leave a Reply