قومی ٹیم سے متعلق رپورٹ غلط، وسیم خان، ٹیم اچھی ہے، وسیم اکرم

قومی ٹیم سے متعلق رپورٹ غلط، وسیم خان، ٹیم اچھی ہے، وسیم اکرم

Spread the love

لاہور، کراچی (جے ٹی این سپورٹس نیوز) وسیم خان وسیم اکرم

نیوزی لینڈ، انگلینڈ کیخلاف سیریز اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی سکواڈ کا

اعلان ہونے کے بعد سے پاکستان کرکٹ ٹیم میں سلیکشن سے متعلق نئے تنازع

سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل آ گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ

کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے ہمیں معلوم ہوا ہے قومی ٹیم کے ماحول

سے متعلق حقائق کے منافی رپورٹس گردش کر رہی ہیں۔ آئندہ بین الاقوامی

اسائنمنٹس کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا جا چکا ہے اور اس سلسلے میں جو سمت

اختیار کی گئی ہے ہمارے کپتان بابر اعظم مکمل طور پر اس کے پیچھے کھڑے

ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منگل کی سہ پہر، کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان کے سابق

کپتان اور پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے موجودہ رکن رمیز راجہ کے ساتھ

ملاقات کی ہے، جو بہت صحت مندانہ اور مثبت رہی ہے، اس ملاقات میں اتفاق

کیا گیا ہے کہ ہمیں آئندہ سیریز میں کس برانڈ کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت

ہے۔ لازم ہے کہ ہم سب مل کر اس سکواڈ کو مستحکم اور اس کی مکمل پشت

پناہی کریں تاکہ اس کی تمام تر توجہ آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ

کپ پر مرکوز ہوسکے۔

=-،-= بابر اعظم کو کپتانی اچھی کرنا ہو گی، وسیم اکرم

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم اچھی ہے

بس بابر اعظم کو کپتانی اچھی کرنا ہو گی، انہیں دوستیاں چھوڑ کر بہت کچھ

سیکھنا پڑے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے

کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد دو مزید ورلڈ کپ بھی آرہے ہیں، ہمارے ملک

میں کھلاڑیوں پر عجب تنقید کی جاتی ہے، لڑکے سلیکٹ کر لیے گئے اب ان کو

سپورٹ کرنا چاہیے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ہمارے ہاں کھلاڑیوں پر بلاوجہ تنقید

کی جاتی ہے لیکن حل کوئی نہیں بتاتا، ضرورت ہے تو 10 اکتوبر سے پہلے

پوری ٹیم تبدیل کرسکتے ہیں لیکن میرے خیال میں سلیکٹ کیا گیا سکواڈ بہترین

ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے کہنے پر ٹیم کا انتخاب نہیں کرسکتے، سرفراز

2 سال سے ٹیم کے ساتھ ہیں لیکن اچھا نہیں کھیل رہے ان کے مقابلے میں

رضوان کی پرفارمنس اچھی ہے۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

وسیم اکرم نے خوشدل شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خوشدل شاہ جیسے

لڑکے یو اے ای کی پچز کو سمجھتے ہیں، آصف علی کا بھی پی ایس ایل میں

اسٹرائیک ریٹ 170سے زائد ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ شعیب ملک کا بہترین

کرکٹ مائنڈ ہے لیکن ہر چیز کا وقت ہوتا ہے، مڈل آرڈر ہمارا مسئلہ تھا ہمارے

پاس پاور ہٹر نہیں تھا، اعظم خان اور آصف علی پاور ہٹر کی صورت میں ٹیم

میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کو دو ہدایات دی جاتی ہیں کھل کر

کھیلو آﺅٹ نہ ہو، ٹیم میں اگر تجربہ کار بولر چاہیے تو محمد عامر ہیں ان کی

کارکردگی بھی بہترین ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد بہترین کرکٹ

سمجھتے ہیں لیکن آج کل اس سے جڑے نہیں ہیں، وہ بورڈ میں بطور کنسلٹنٹ یا

ڈائریکٹر آسکتے ہیں، بطور کوچ ایسا کرکٹر چاہیے جو دس سال سے کرکٹ سے

جڑا ہو۔

وسیم خان وسیم اکرم ، وسیم خان وسیم اکرم ، وسیم خان وسیم اکرم

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply