195

وسیم اکرم نے ورلڈ کپ 2019ءکا ٹائٹل جیتنے کیلئے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا

Spread the love

سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے ورلڈ کپ 2019ءکا ٹائٹل جیتنے کیلئے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا۔اپنے وقت کے بہترین سوئنگ بالر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی سائیڈ ”ڈارک ہارس“ثابت ہوگی جو سرپرائز کر سکتی ہے البتہ پاکستانی ٹیم سے بہتر توقعات وابستہ کی جا سکتی ہیں جس کے پاس عالمی کپ جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہترین پلیئرز کا گروپ موجود ہے اور یہ لوگوں کی بہت بڑی غلطی ہو گی کہ وہ پاکستانی ٹیم کو یکسر نظر انداز کردیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شائقین پاکستانی ٹیم کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں جسے ان کی حمایت حاصل ہو گی لیکن بھارتی ٹیم بہرحال فیورٹ کہی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply