Wasim Akram

وسیم اکرم اہل کراچی سے ناراض، غصے میں آ کر تھوڑا شرم کرو تک کہہ دیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) وسیم اکرم اہل کراچی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد

ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔ وسیم اکرم نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر

ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کے ساحل سمندر پر موجود ہیں۔

=—= ساحل پر کوڑے دان لگائے سارا کوڑا باہر پھینکا گیا، وسیم اکرم

سابق کرکٹر کپتان نے اپنے ویڈیو پیغام میں ایک مرتبہ پھر کراچی کے عوام سے

ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ساحل پر کوڑے دان لگا دئیے

گئے تھے لیکن اس کے باوجود بھی سارا کوڑا کوڑے دان سے باہر پھینکا گیا ہے

اور پھر سارے کہتے ہیں کہ کراچی بہت گندا ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ آپ

حکومت کو چھوڑیں پہلے آپ سارے خود تو صاف ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ

پورے ساحل کو سی بی سی کے لوگوں نے اتنی مشکلوں سے صاف کیا تھا اور یہ

پھر سے گندا ہو گیا ہے، دو تین کوڑے دان پڑے ہیں لیکن مجال ہے کہ آپ لوگ

کوڑا دان استعمال کر لیں۔

=—= میں یہ دیکھ کر اور بیوی کو یہ دکھا کر شرمندہ ہو گیا، سابق کپتان

انتہائی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ تھوڑی سی شرم

ہونی چاہیے ہم سب کو، میں یہ دیکھ کر اور بیوی کو یہ دکھا کر شرمندہ ہو گیا کہ

یہ ہفتہ پہلے صاف ہوا تھا اور دوبارہ گندا کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ چند روز

قبل وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل سی ویو پر گندگی

کے حوالے سے آواز اٹھائی تھی۔ اس تنقید کے اگلے ہی روز انتظامیہ حرکت میں آ

گئی تھی اور سی ویو پر صفائی کا کام شروع کر دیا تھا۔

=—= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

وسیم اکرم اہل کراچی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply