وسیم اخترکیانی منقبت’’علی علی کہنا‘‘کی ریکارڈنگ آج کروائیں گے

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) معروف گلوکاروسیم اختر کیانی نے منقبت’’علی علی

کہنا‘‘ کی ریہرسل مکمل کرلی جس کی ریکارڈنگ آج مقامی اسٹوڈیومیں کی

جائے گی،منقبت کو معروف شاعر ایم اے تبسم سے لکھوایا گیا ہے جبکہ اس کی

دھن استاد جاویدخان وزیرآبادی نے مرتب کی ہے۔ آڈیوریکارڈنگ کے بعد اس

منقبت کی ویڈیوریکارڈنگ کا آغازکردیا جائے گا، گلوکاروسیم اخترکیانی کا کہنا

ہے میں اپنے مداحوں کابے حدمشکورہوں جنہو ں نے ہمیشہ میری پذیرائی کی

اورمیری گائیکی کوپسندکیا۔ میری کوشش ہوتی ہے اپنے چاہنے والوں کو مایوس

نہ کروں،اس منقبت کو کراچی کی معروف ریلیزنگ کمپنی تھرپروڈکشن(ٹی پی

گولڈ)اپنے سوشل میڈیا چینل پر ریلیزکرے گی،میں کچھ نئے گیتوں پرکام کررہا

ہوں جن کی ریکارڈنگ کاسلسلہ بہت جلد شروع کردیا جائے گا۔امیدہے لوگوں

کومیرے نئے گیت بھی پسندآئیں گے۔

Leave a Reply