وزیر مملکت حماد اظہر کا تجارتی خسارے میں 5فیصد کمی کادعویٰ

Spread the love

وزیرمملکت حماد اظہر نے تجاری خسارے میں 5 فیصد کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر الزام لگایا ہے کہ وہ غلط اعداد وشمار پیش کرکے انتشار پھیلانے سے گریزکریں، ملکی اور غیر ملکی معاشی ماہرین متفق ہیں کہ مسلم لیگ (ن) نے ملکی معیشت کو شدید بحران پر لا کھڑا کیا تاہم تحریک انصاف نے معیشت کو سہارا دینے کے لیے اصلاحاتی اقدامات اٹھائے،عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے (ن) لیگ دور میں مالیاتی خسارے کو خطرناک قرار دیا تھا،پی ٹی آئی کے پہلے چھ ماہ اگست سے دسمبر 2018 میں 1.72 بلین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پہلے چھ ماہ اگست سے دسمبر 2018 میں 1.72 بلین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے اختتامی مدت تک ایک ہزار ارب روپے کے گردشی قرضے چھوڑ کر گئی تھی۔حماد اظہر نے دعویٰ کیا کہ ملکی اور غیر ملکی معاشی ماہرین متفق ہیں کہ مسلم لیگ (ن) نے ملکی معیشت کو شدید بحران پر لا کھڑا کیا تاہم تحریک انصاف نے معیشت کو سہارا دینے کے لیے اصلاحاتی اقدامات اٹھائے۔جولائی سے دسمبر میں تجارتی خسارے 5 فیصد کمی آئی جبکہ صرف دسمبر میں 18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply