سپریم کورٹ میں ججز تقرری کی بنیاد سنیارٹی مقرر، آئینی ترمیم منظور

سپریم کورٹ کا وزیر ریلوے کے مشیر کوفوری برطرف کرنے کا حکم

Spread the love

وزیر ریلوے کے مشیر

اسلام آ باد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سپریم کورٹ میں اولڈ ریلوے گالف کلب کیس میں وزیر ریلوے

کے مشیر شاح رخ خان کو فوری برطرف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے وزیر ریلوے کے

مشیر کی تعیناتی پراظہار برہمی بھی کیا۔ بقول جج میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے

گالف کلب کیلئے مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ وزیر ریلوے نے کس قانون کے

تحت شاہ رخ خان کو مشیر مقرر کیا؟ سیکریٹری ریلوے نے بتایا کہ وزیرریلوے نے کلب کے مفاد

میں مشیر مقرر کیا۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ تقرریوں کے قوانین موجود ہیں، ایسے کیسے

کسی کو بھی لے آئے؟ گالف کلب کسی کی ذاتی ملکیت نہیں کہ من پسند لوگ مقرر کر دیئے جائیں۔

جج نے استفسار کیا کہ گالف کلب میں تقرری عدالت کے علم میں کیوں نہیں لائی گئی؟ اولڈ گالف کلب

میں انتظامیہ کی تقرریاں عدالتی حکم پر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے کا مشیر تقرر کرنا

عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی

دانستہ طور پر کی گئی ہے۔ عدالت نے اولڈ ریلوے گالف کلب کا آڈٹ مکمل کرنے کی ہدایت کرتے

ہوئے معاملے کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

وزیر ریلوے کے مشیر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply