155

وزیر داخلہ کاملک بھرکے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) وزارت داخلہ نے ملک بھر کے تمام تھانوں میں سی سی

ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق

وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سیف سٹی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت

داخلہ بلوچستان حکومت کیساتھ مل کر پروجیکٹ مکمل کرے گی۔ذرائع کے مطابق

وزارت داخلہ نے تھانوں میں تشدد کی روک تھام اور شفاف تفتیش کے لیے بھی اہم

قدم اٹھاتے ہوئے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا

ہے، تھانوں میں ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کنٹرول روم بنایا جائے گا۔ وزیر داخلہ

اعجاز شاہ نے تمام اقدامات جلد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

Leave a Reply