وزیر خارجہ ماسکو پہنچ گئے ،روسی ہم منصب سے ملاقات،افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

Spread the love

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سے ملاقات کر کے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 4 ملکی دورے کے چوتھے مرحلے میں ماسکو پہنچ گئے جہاں ایئرپورٹ پراعلی سطح کے وفد نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ماسکو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لیوروف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ دونوں رہنما ئو ں نے افغانستان میں امن واستحکام کی جاری کوششوں پربھی خصوصی بات چیت کی۔

Leave a Reply