وزیر خارجہ سے چیئرمین نادرا کی ملا قات،آن لائن ویزہ سہولت پر بریفنگ

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چیئرمین نادرا

عثمان مبین نے ملا قات کی ہے، ملا قات میں عثمان مبین کی جانب سے آن لائن

ویزہ سہولت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،جمعہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود

قریشی نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ کو چیئرمین نادرا عثمان

مبین کی جانب سے آن لائن ویزہ سہولت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین نادرا نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ آن لائن ویزہ کی سہولیات مکمل طور

پر تمام مشنز میں فعال کردی گئی ہیں۔ ای ویزہ کی سہولت کے آغاز سے اب تک

1946 آن لائن ویزہ کی درخواستیں موصول ہوئیں جس میں سے 1152 درخواست

کندگان کو ویزے جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ 560درخواستوں پر کارروائی

جاری ہے۔ 95درخواستوں کو مختلف تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر رد کردیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آن لائن ویزہ کا کامیاب

اجراء ہماری حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ ویزوں کے بروقت اجراء اور

شفافیت کے لئے آن لائن ویزہ سہولت متعارف کروائی گئی۔ آن لائن ویزہ سے

ویزوں کے حصول میں درپیش مشکلات پر قابو پایا جاسکے گا۔ وزیر خارجہ نے

چیئرمین نادرا عثمان مبین اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

Leave a Reply