بغیر امتحانات اب کوئی پاس نہیں ہوگا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

بغیر امتحانات اب کوئی پاس نہیں ہوگا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) وزیر تعلیم شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود خان نے کہا ہے کرونا کی موجودہ صورتحال غیر

یقینی ہے نہیں پتا کل کیا ہو گا، مفت کے گریڈ نہیں ملیں گے اب امتحانات ہوں گے

کوشش ہو گی جو بچے امتحان دیں گے ان کو داخلہ مل جائے، اتوار کو نجی ٹی

وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا گزشتہ سال بچوں کو بغیر

امتحان کے پاس کیا گیا تھا لیکن اب امتحانات کے بغیر گریڈ نہیں دئیے جائیں گے،

پوری کوشش کریں گے بچوں کا سال ضائع نہ ہو اور داخلہ مل سکے، انہوں نے

کہا کہ کرونا کی تیسری لہر کا کوئی نہیں کہہ سکتا تھا، این سی او سی میں صرف

میرا اکیلے کا فیصلہ نہیں ہوتا، اجلاس میں تمام صوبائی وزرئے تعلیم شریک ہوتے

ہیں اور تمام فیصلے متفقہ ہوتے ہیں-

=–= تعلیم سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–= )

شفقت محمود نے بتایا گزشتہ سال گریڈ سسٹم میں بہت گھپلے ہوئے تھے، گزشتہ

سال بچوں کو صحیح گریڈ نہیں مل سکے تھے، اچھے پڑھے لکھے بچے سی گریڈ

میں پاس ہوئے تھے، انہوں نے کہا کہ کرونا کی موجودہ صورت حال غیر یقینی

ہے نہیں پتا کل کیا ہوگا، کیمبرج کے طلبہ کی سہولت کے لیے اکتوبر میں امتحانات

منعقد کیے، برٹش کونسل نے پوری ایس او پیز کے ساتھ امتحانات منعقد کیے تھے،

وزیر تعلیم نے کہا کہ بچے تو چاہتے ہیں ہم امتحان کے بغیر پاس ہو جائیں، کئی

والدین ہمیں کہتے ہیں بچوں کی تیاری ہے امتحانات لیے جائیں، امتحان ہوں گے یہ

نہیں ہو سکتا پڑھے لکھے بچوں کا نقصان ہو-

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ رسک ہر چیز میں ہے ایس او پیز کے ساتھ

امتحانات ہوں گے، پہلے جو صحت پر شور مچارہے تھے اب کہہ رہے ہیں بغیر

امتحان پاس کردو، اسد عمر سے کہا ہے سکولوں کے اساتذہ کی ویکسینیشن فوری

کرائی جائے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود

Leave a Reply